ECB Monetary Policy کا اعلان ، یورو کی قدر میں گراوٹ
یورپی سینٹرل بینک نے Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس اضافہ کر دیا۔ Rates Hike Program بند کرنے کا سگنل۔
ECB Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد یورو کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
ECB Monetary Policy کی تفصیلات۔
یورپی سینٹرل بینک کے جاری کردہ پریس ریلیز میں شرح سود 25 بنیادی پوائنٹس بڑھا دی گئی۔ جس کے بعد سالانہ پالیسی ریٹس 4.25 فیصد پر آ گئے ہیں۔ تاہم اسکے ساتھ ہی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے Rate Hike Program معطل کرنے کا سگنل دے دیا ہے۔
آج کے فیصلے سے Refinance Rate کی سطح 4.50 اور مارجنل لینڈنگ فیسیلیٹی 4.75 فیصد پر سالانہ پر آ گئے ہیں۔ جبکہ Deposit Facility Rate کی سطح 4 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
پریس ریلیز میں مزید کیا کہا گیا ۔؟
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران Headline Inflation میں کمی نوٹ کی گئی۔ اور یہ دوہرے ہندسے سے سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے۔ تاہم 2 فیصد کے ہدف تک لانے کے لئے عالمی معاشی حالات کے تناظر میں طویل عرصہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید برآں فائنانسنگ کیلئے طلب (Demand) میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے لئے مالیاتی نظام کی ری اسٹرکچرنگ چاری رہے گی۔
بیان کے آخری حصے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمینل ریٹس اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اس لئے اب فوکس Growth Rate پر ہونا چاہیئے۔
کرسٹین لیگارڈ کی پریس کانفرنس۔
فیصلے کے بعد یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں Policy Tightening Cycle کے اختتام کا سگنل دیا ہے۔ تاہم انہوں نے موجودہ حالات میں نرم مانیٹری پالیسی کی سختی سے تردید کی۔ انکا کہنا ہے کہ ریٹس موجودہ شرح کے ساتھ طویل عرصے تک برقرار رکھے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ ساز کمیٹی کے کچھ ممبران کی رائے ہے کہ شرح سود بڑھانے کا سلسلہ بند کرنے کی بجائے معطل کر کے مزید معاشی ڈیٹا کا انتظار کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ شرح سود میں مزید اضافے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ لیبر مارکیٹ اور شرح نمو اس کے نتیجے میں دباؤ کے شکار ہو رہے ہیں۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
فیصلے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) شدید گراوٹ کا شکار ہوا۔ اسوقت یہ 0.60 فیصد کمی کے ساتھ 1.0661 پر بیئرش ٹرینڈ لائن اختیار کئے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ یورو کیش ریٹس میں مزئد اضافہ بند کئے جانے کے اعلان سے اپنی سمت کھو بیٹھا ہے۔ فیصلے سے قبل یہ 1.0750 کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔