US Industrial Production Report ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی۔
اگست 2023ء میں صنعتی پیداوار توقعات سے مثبت رہی۔
US Industrial Production Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔
US Industrial Production Report کی تفصیلات۔
امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں اگست 2023ء کے دوران صنعتی پیداواری انڈیکس میں اگست 2023ء کے دوران 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.1 فیصد تھی۔
ڈیٹا کے مطابق Manufacturing Output کی سطح اس ماہ بھی 0.1 فیصد رہی۔ تاہم Capacity Utilization تخمینوں کو مات دیتے ہوئے 79.7 فیصد رہا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی اور معیشت پر افراط زر (Inflation) کے دباؤ میں کمی کی عکاسی کر رہی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف گولڈ اور دیگر ٹریڈنگ یونٹس بالخصوص گولڈ میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ اسوقت سنہری دھات 1924 کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔