US CPI Report ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی۔
اعداد و شمار کے مطابق سالانہ افراط زر کی شرح 3.7 فیصد رہی۔
US CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی جبکہ کماڈٹیز ، اسٹاکس اور دیگر کرنسیز کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
US CPI Report کی تفصیلات ۔
US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء میں سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی شرح 3.7 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 3.6 فیصد کا تخمینہ تھا۔ تاہم ماہانہ افراط زر کی سطح توقعات کے مطابق 0.6 فیصد آئی ہے۔ دوسری طرف Core CPI کی ماہانہ ریڈنگ 0.6 فیصد رہی ہے۔ اسکا تخمینہ 0.6 ہی تھا۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ کماڈٹیز بالخصوص گولڈ ، اسٹاکس ، کرپٹو کرنسیز اور فوریکس اثاثے دباؤ کے شکار ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ افراط زر کی توقعات سے زیادہ سطح سے فیڈرل ریزرو کو آئندہ میٹنگ میں Interest Rate بڑھانے کا جواز مل گیا ہے۔ یہی وہ محرک ہے جو امریکی ڈالر کی طلب میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔