یورو کی قدر میں مندی ، Eurozone CPI Report کے اثرات۔
اگست 2023ء میں کنزیومر پرائس انڈیکس توقعات سے کم رہا۔
یورو کی قدر میں مندی کا رجحان ہے۔ Eurozone CPI Report ریلیز ہونے کے بعد سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا ہے۔
Eurozone CPI Report کی تفصیلات۔
یورہی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء میں افراط زر (Inflation) کی شرح 5.2 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 5.3 فیصد کا تخمیبہ تھا۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 5.3 فیصد رہی تھی۔
حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی شرح 5.3 فیصد آئی ہے۔ معاشی ماہرین اتنی ہی پیشگوئی کر رہے تھے۔ جولائی 2023ء میں Core Inflation کی سطح 5.5 فیصد تھی۔ اس طرح یہ رہورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی اور مسلسل تیسرے ماہ CPI نیچے آتی ہوئی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے خلاف یورو (EURUSD) میں مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ یورپی کرنسی یورپی سیشنز کے دوران 0.04 فیصد کمی کے ساتھ 1.0686 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔