Canadian Retail Sales Report جاری ، USDCAD میں مندی.

جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق جولائی 2023ء میں ریٹل انڈسٹری 0.1 فیصد سکڑ گئی۔

Canadian Retail Sales Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد USDCAD میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔ جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق جولائی 2023ء میں کینیڈین ریٹیل سیلز انڈسٹری 0.1 فیصد سکڑ گئی۔

Canadian Retail Sales Report کی تفصیلات۔

کینیڈین محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2023ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت 0.3 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 0.4 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جون کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.4 فیصد ہی رہی تھی۔

Canadian Retail Sales Report جاری ، USDCAD میں مندی.

ای کامرس سیلز میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جو کہ مجموعی والیوم کا 6 فیصد بنتا ہے۔ اس طرح آن لائن سیلز میں 5.9 فیصد بہتری آئی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ای۔کامرس کے اعداد و شمار میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ جبکہ اسکے مقابلے میں (USDCAD) 0.33 فیصد مندی کے ساتھ 1.3450 کی سطح پر آ گیا ہے۔ کینیڈین ڈالر مستحکم ہونے کی ایک اور بڑی وجہ آج امریکی سیشنز کے دوران WTI Oil کی قدر میں آنیوالی تیزی ہے ، جو 0.92 فیصد اضافے سے 90.45 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Canadian Retail Sales Report جاری ، USDCAD میں مندی.

خیال رہے کہ کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ کروڈ آئل اور کینیڈین ڈالر کی قدر کا ایک دوسرے سے براہ راست تعلق ہے۔ کیونکہ WTI میں تیزی سے کینیڈا کا فی شیئر منافع بڑھ جاتا ہے اور امریکی ڈالر کی اسکی مارکیٹ میں لیکوئیڈٹی میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button