Canadian Employment Report ریلیز کر دی گئی۔ کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل میں تیزی

ملک میں گذشتہ ماہ 59 ہزار سے زائد ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔

Canadian Employment Report ریلیز کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد کینیڈین ڈالر اور WTI Oil محدود رینج اختیار کر گئے ہیں۔ جبکہ جاری کیا جانیوالا ڈیٹا توقعات سے زیادہ مثبت رہا ہے

Canadian Employment Report کی تفصیلات

کینیڈین محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2023ء کے دوران ملک میں 59900 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا جبکہ اس سے قبل 20 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ مئی کی رپورٹ میں 17300 افراد کی ملازمت ختم ہوئی۔

Canadian Employment Report ریلیز کر دی گئی۔ کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل میں تیزی

ڈیٹا کے مطابق ملک میں بیروزگاری (Unemployment Rate) کی شرح 5.4 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 5.3 فیصد کی توقع تھی۔ ملازمین کی طرف سے Participation Rate گذشتہ ماہ 65.7 فیصد رہا جبکہ اتنا ہی تخمینہ تھا۔ رپورٹ کے مطابق واحد منفی ریڈنگ جز وقتی ملازمین کی تعداد میں ہونیوالی کمی ہے اور اوپر بیان کئے گئے معاشی دورانئے میں 49800 افراد نے Part Time Jobs سے استعفی دیا۔ جبکہ 15500 نئے کانٹریکٹس کی پیشگوئی تھی۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) 0.43 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.3302 پر آ گیا ہے۔

Canadian Dollar

اسی طرح WTI Oil کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے جو کہ 1.20 فیصد اضافے سے 72.66 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے واضح رہے کہ کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل کی قیمتیں ایک دوسرے پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہیں۔ کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں شمالی امریکہ کے اس ملک کا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button