یورو کی محدود رینج میں ٹریڈ ، یورپی اور امریکی معاشی رپورٹس.
کاروباری ہفتے کے آخری سیشن میں EURUSD نفسیاتی سطح 1.0650 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یورو مسلسل دوسرے روز محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔ EURUSD کاروباری ہفتے کے آخری روز 1.0650 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس سطح پر یہ مجموعی طور پر مستحکم دکھائی دیا اور کوئی بڑی گراوٹ دیکھنے میں نہیں آئی۔ جس کی بنیادی وجہ آج ریلیز ہونیوالی امریکی اور یورپی معاشی رپورٹس ہیں۔
یورپی معاشی رپورٹس یورو پر کیسے اثر انداز ہوئیں۔؟
آج بھی یورو کیلئے ہفتہ 1.0700 سے نیچے اختتام پذیر ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تاہم گذشتہ دو دنوں کی طرح کوئی بڑی گراوٹ نہیں یوئی۔ جس کی بنیادی وجوہات یورو زون کی مجموعی اور یونین کے رکن ممالک کی معاشی رپورٹس تھیں۔ جرمنی اور یورپی خطے کے ڈیٹا سے کاروباری سرگرمیاں سکڑنے کی نشاندہی ہو رہی ہے۔
تاہم Composite PMI یورپ کی سب سے بڑی معیشت جرمنی میں 46.2 اور یورپی زون میں مجموعی طور پر 47.1 فیصد رہی۔ جو کہ توقعات اور گذشتہ ماہ کی نسبت مثبت رہی۔ ان اعداد و شمار کے سامنے آنے پر مارکیٹ میں افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے رسک فیکٹرز میں کمی اور ٹریڈنگ والیوم میں اضافہ ہوا۔
علاوہ ازیں دو روز سے سائیڈ لائن سرمایہ کاروں نے یورپی سیشنز کے وسط میں خریداری کرنا شروع کی جس سے مارکیٹس کا مجموعی منظر نامہ مثبت ہوا اور ٹریڈنگ والیوم میں بھی اضافہ ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ آج EURUSD نے 1.6500 کی مضبوط سپورٹ کو ہولڈ کئے رکھا اور 1.6000 سے نیچے آنے کی پیشگوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔
توقعات سے منفی امریکی ڈیٹا۔
امریکی سیشنز کے دوران S&P Global کی جانب سے ریلیز ہونیوالا Services PMI Data توقعات سے منفی رہا۔ اگست 2023ء کی ریڈنگ 50.00 کی بنیادی سطح سے مسلسل تیسرے ماہ بھی نیچے رہی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں مندی دیکھی گئی۔ بیئرش زون میں ہونے کی وجہ سے اگرچہ یورو اس کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہ کر سکا لیکن اس کے باوجود اہم نفسیاتی اور ٹیکنیکی سپورٹ سے بھی نیچے نہیں آیا۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
ٹیکنیکی اعتبار سے یورو اپنے ڈیسینڈنگ ریگریشن چینل کی حدود میں ہے اور 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) وسطی پوائنٹ یعنی 50 پر ہے۔ یہ دونوں انڈیکیٹرز قلیل المدتی بنیادوں پر بیئرش جھکاؤ اور ارتکاز کی عکاسی کر رہے ہیں۔ یہ اپنی 20 روزہ سادہ موونگ ایوریج (20SMA) سے نیچے ہے جسکی سطح 1.0670 ہے۔ اسوقت یہ اسکے لئے پہلی مزاحمت کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جسے عبور کرنے پر اس کے لئے 1.0700 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا اور یہاں پر بننے والی ٹرینڈ لائن اسے 1.0850 تک پہنچا سکتی ہے۔
اگر ہفتہ وار اختتامیہ 1.0700 کے قریب یا اس سے اوپر ہوا تو اس لیول سے آئندہ ہفتے ٹیکنیکی سرمایہ کار اسکی جانب راغب ہو سکتے ہیں۔ نیچے کی جانب پہلی سپورغ 1.0630 ہے جو کہ ٹریڈنگ چارٹ پر اسکے بیئرش چینل کا وسطی نقطہ ہے۔ جس کے بعد 1.0600 اور 1.0580 کے سپورٹ لیولز ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔