EURJPY محدود کی محدود رینج میں ٹریڈ ، یورپ میں کساد بازاری کے خطرات

دونوں کرنسیز اہم فیصلوں کے پیش نظر بغیر سمت کے ٹریڈ کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

EURJPY میں مندی کی ریلی وسعت اختیار کر گئی ۔ Asian FX Sessions  کے آغاز پر یورپی کرنسی 156.00 سے اوپر بحالی کی جدوجہد کر رہی ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونیوالی European PMI Reports کے مایوس کن اعداد و شمار سے مارکیٹ میں Recession کے خطرات دوبارہ سر اٹھا رہے پیں جس سے سرمایہ کاروں کی اکثریت سائیڈ لائن ہو گئی ہے۔

تاہم جاپانی ین اور یورو دونوں کو بیئرش ریلی کے چیلنجز درپیش ہیں. اسی وجہ سے محدود رینج میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

یورپی ڈیٹا اور بینک آف جاپان کی مانیٹری پالیسی EURJPY پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے۔ ؟

کئی روز سے محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا یورو گذشتہ ایک ماہ کی بلند ترین سطح کا دفاع کر رہا ہے۔ جس کی بظاہر بڑی وجہ گذشتہ روز جاری ہونیوالی European PMI Report کے علاوہ توقعات سے منفی جرمن، فرینچ اور اسپینش پرجیز مینیجرز انڈیکس کے اعداد و شمار ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال کی بلند ترین سطح 157 پر آنے کے بعد سے یورو اپنے ایشیائی حریف کے خلاف نیوٹرل جھکاؤ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ کیونکہ مارکیٹ میں والیوم خاصا کم ہے۔

مارکیٹ میں یورو کی طلب (Demand) کم ہونے کی ایک اور بڑی وجہ رواں ہفتے کے دوران بینک آف جاپان اور ECB سمیت کئی اہم سینٹرل بینکس کے مانیٹری پالیسی بارے فیصلے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی اکثریت ان کے انتظار میں سائیڈ لائن ہیں۔ ویسے تو پالیسی ریٹس کا اعلان سال میں سات بار کیا جاتا ہے۔ تاہم اس بار معاملہ کچھ مختلف ہے۔

عالمی معاشی بحران ، کساد بازاری اور Rates Hike Programs

یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالا عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) اس وقت بھی یورپی سرزمین پر اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے۔ لیکن اسکے رسک فیکٹر میں کمی و بیشی ہوتی رہی ہے۔ رواں ہفتے یورو زون کی Business Confidence Report اور سروے ڈیٹا میں کارپویٹ سیکٹر کے اعتماد میں واضح کمی آئی ہے۔

عالمی مارکیٹس میں اسے کساد بازاری (Recession) کے بڑے خطرے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں اگرچہ ملا جلا ڈیٹا پبلش ہوتا رہا ہے۔ اسکے باوجود کسی بھی شعبے کی رپورٹس میں ڈائریکشن کا تسلسل نہیں ہے۔ معاشی اتار چڑھاؤ سے بھی ٹریڈنگ والیوم متاثر یو رہا ہے۔

مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال کا ایک اور محرک Rate Hike Program کے بارے میں پایا جانیوالا ابہام ہے اگرچہ G-20 کے زیادہ تر ممالک اسے بند یا معطل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ اور بینک آف جاپان اپنی نرم پالیسی پر قائم ہے۔

تاہم ECB کے فیصلے سے زیادہ یورپی بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ کی پریس کانفرنسز فلیش پوائنٹ کی حثیت اختیار کر گئی ہے ۔ جاپانی ین کے معاملے میں سب کو متوقع اعلان کا پہلے سے علم ہے لیکن اوپن مارکیٹ مداخلت کے سگنلز ڈائریکشن کو تبدیل کرنے کہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ جس سے مستقبل کی مانیٹری پالیسی کے بارے میں رائے قائم کی جا سکے گی۔

ٹیکنیکی جائزہ

4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر یورو اپنی 100SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ دیگر موونگ ایوریجز سے یہ پہلے ہی اوپر ہے۔ جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز اس لیول پر بھی بلش ہے تاہم کوئی بڑا ٹریگر موجود نہیں ہے۔

اسکے سپورٹ لیولز 156.30 , 155.80 اور 155.30 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 157.40 158.30 اور 159 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ دوبارہ بلش چینل اختیار کر لے گا۔ جبکہ دوسرا سپورٹ لیول بریک ہونے پر 153 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔

EURJPY

موجودہ سپورٹ یورو کے لئے اس اعتبار سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ اور 20 روزہ Moving Average کا پوائنٹ بھی ہے۔ جو کہ اسکی آخری بلش ٹرینڈ لائن بھی ہے۔ جبکہ اس سے نیچے بیئرش ریگریشن چینل شروع ہو جاتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button