فیصل بینک : ایکسچینج کمپنی لانچ کرنے کا فیصلہ، شیئر ویلیو میں تیزی۔
FABL اس منصوبے کے تمام شیئرز کی ملکیت اپنے پاس رکھے گا۔
فیصل بینک نے ایکسچینج کمپنی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تمام شیئرز کی ملکیت اس کے اپنے پاس ہو گی۔ منصوبے کا اعلان آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ سیشن میں بذریعہ نوٹیفیکیش کیا گیا۔
فیصل بینک کرنسی ایکسچینج، معاشی میدان میں ایک نیا اضافہ۔
PSX کے سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا خصوصی اجلاس گذشتہ روز منعقد کیا گیا۔ جس میں نئی کرنسی ایکسچینج کیلئے 1000 ملیئن روپے مختص کرنے کی منظوری دی گئی-
کیپٹیل مارکیٹ کے نوٹیفیکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ادارے نے اس سلسلے میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکیستان (SECP) اور اسٹیٹ بینک (SBP) سے باقاعدہ لائسنس حاصل کر لیا یے۔ بتاتے چلیں کہ FABL کرنسی ایکسچینج سروسز میں قدم رکھنے والا پانچواں بینک ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ بینک الحبیب لیمیٹڈ (BAHL) , مسلم کمرشل بینک (MCB) , میزان بینک (MEBL) اور یونائٹڈ بینک لیمیٹڈ (UBL) بھی ایکسچینجز متعارف کروا چکے ہیں۔
فیصل بینک لیمیٹڈ کا تعارف
فیصل بینک لیمیٹڈ کا قیام 3 اکتوبر 1994ء کو بطور پبلک لیمیٹڈ بینکنگ کمپنی عمل میں آیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ 35 ارب روپے ہے۔ تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 1 ارب 15 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کیلئے دستیاب شیئرز کی تعداد 37 کروڑ 94 لاکھ ہے۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔
ادارہ KSE100 کے نمایاں اسٹاکس میں شامل ہے۔ تاہم انٹرا ڈے کی بجائے اسے طویل المدتی یعنی Holding Stock سمجھا جاتا ہے۔ تاہم حال ہی میں یہ KMI یعنی اسلامک اسٹاک انڈیکس میں بھی لسٹڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد یہ انٹرا ڈے میں بھی متحرک کمپنی کے طور پر ابھرا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 19 سے 31 روپے فی شیئر کے درمیان رہی ہے۔
FABL پاکستان کے روائتی اور اسلامی بینکنگ دونوں طرح کی سرگرمیوں کے حامل پلیٹ فارم کے طور پر جانا جاتا ہے۔
فیصل بینک کا قیام 3 اکتوبر 1994ء کو بطور پبلک لیمیٹڈ بینکنگ کمپنی کے عمل میں آیا۔ اسکی تشکیل کمپنیز آرڈینینس 1984 کے تحت ہوئی تھی بعد ازاں اسے کمپنیز ایکٹ 2017 سے تبدیل کر دیا گیا۔
اسکا بنیادی سرمایہ (Market Capital) 36 ارب روپے رکھا گیا تھا۔ جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 1 ارب 51 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کیلئے 37 کروڑ 94 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ کمپنی ملک میں روائتی اور اسلامک یعنی دونوں طرح کی بینکنگ میں مصروف عمل ہے۔ اس کے علاوہ فائنانشل ریسرچ اور میوچل فنڈز کا اجراء بھی کر رہا ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
سرکلر منظر عام پر آنے کے بعد FABL کی اسٹاک ویلیو 29 پیسے بحالی کے ساتھ 22 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ جبکہ اس سے قبل یہ مارکیٹ کے مجموعی منفی رجحان کے ساتھ 26 پیسے مندی سے 22 روپے 21 پیسے پر دیکھا گیا تھا۔ اس وقت تک اسکا شیئر والیوم 3 لاکھ 22 ہزار ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔