مثبت سالانہ رپورٹ : میزان بینک کی اسٹاک ویلیو میں اضافہ

میزان بینک کی مثبت سالانہ رپورٹ کے ریلیز ہونے پر اسکی اسٹاک ویلیو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 16 فروری 2023ء تک جاری رہنے والی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کمپنی کے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا

اہم فیصلوں کا اعلان

سالانہ اجلاس میں ادارے کے معاشی نتائج پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

(1) سالانہ میٹنگ میں شیئر ہولڈرز کیلئے 5.50 روپے گی شیئر Cash Dividend کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ Financial Books کے اختتام پر 3 روپے فی شیئر اضافی بونس بھی جاری کیا گیا۔ جو کہ ہولڈنگ کا 30 فیصد بنتا ہے۔

(2) کسی قسم کے بونس یا رائٹ شیئرز جاری نہیں کئے گئے۔

(3) عالمی اسلامک بینکنگ میں مسلسل تیسرے سال دنیا کا بہترین معاشی ادارے کا ایوارڈ جیتنے اور میزان پروڈکٹس کے وسعت اختیار کرنے پر مرکزی بورڈ اور شیئر ہولڈرز کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

میزان بینک کا تعارف

میزان بینک لیمیٹڈ (MEBL) پاکستان کے نجی شعبے کا معاشی ادارہ ہے۔ جس کا قیام 27 مارچ 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984 ء کے تحت عمل میں آیا (بعد میں اسے کمپنیز ایکٹ 2017ء سے تبدیل کر دیا گیا)۔ 31 جنوری 2002ء کو اس نے شیڈولڈ اسلامک کمرشل بینک کا لائسنس حاصل کیا۔ اس وقت سے لے کر اب تک میزان کے آپریشنز نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی افق پر بھی وسعت اختیار کر چکے ہیں۔ اسوقت اسکی 800 سے زائد برانچز کارہوریٹ، ریٹیل، کنزیومر اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 1 ارب 70 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں MEBL کا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 1 ارب، 78 کروڑ، 96 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے. جس سے اسکی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ان میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float Trade) کیلئے 44 کروڑ 47 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ گذشتہ ایک سال میں اسکی ٹریڈنگ رینج 85 روپے 70 پیسے سے 147 روپے 40 پیسے کے درمیان رہی۔ اسکا طویل المدتی ہدف 200 روپے فی شیئر قدر کا حصول ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج میزان بینک لیمیٹڈ میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 94 روپے 51 پیسے سے ہوا۔ تاہم معاشی نتائج کے اعلان کے بعد کیپیٹل مارکیٹ کے ملے جلے رجحان کے باوجود یہ 95.00 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کر گیا۔ اسکی بلند ترین سطح 95.50 رہی ہے۔ آج یہ اپنی 20DMA سے اوپر آ گیا ہے۔ جبکہ طویل المدتی 20DMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت تک اس میں 35 لاکھ 44 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 0.85 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 94.25, 93.60 اور 93.15 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں 95.60, 96.10 اور 96.60 ہیں۔

اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جبکہ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 60 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ جبکہ آج 95.00 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر اختتام سے یہ آنیوالے دنوں میں 100 سے 110 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہو دیکھا جا سکے گا۔ موجودہ سطح پر ہولڈنگ کے ساتھ MEBL کے شیئر ہولڈرز آنیوالے دنوں میں 15 سے 20 روپے فی شیئر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button