US Jobless Claims ریلیز کر دیے گئے . امریکی ڈالر انڈیکس کی ریلی میں کمی .
رپورٹ میں Jobless Claims کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2 لاکھ 14 ہزار کی پیشگوئی کر رہے تھے
US Jobless Claims ریلیز کر دیے گئے. جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس کی ریلی میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے . بتاتے چلیں کہ رواں ہفتے کے یہ کلیمز توقعات سے کم رہے ہیں .
US Jobless Claims کی تفصیلات .
US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ میں Jobless Claims کی تعداد 2 لاکھ 4 ہزار رہی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2 لاکھ 14 ہزار کی پیشگوئی کر رہے تھے . بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے بیروزگاری کے ان دعووں کی تعداد 2 لاکھ ہزار تھی .
ایک ماہ کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ میں 16 لاکھ 74 ہزار افراد کے کانٹریکٹس منسوخ کئے گئے . ان کے علاوہ مختلف ریاستوں میں 20 ہزار افراد نے لیبر آفس سے اپنی درخواستیں واپس بھی لی ہیں . اس طرح US Non Farm Payroll رپورٹ بھی تمام تخمینوں سے مثبت رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے .
مختلف ریاستوں میں بیروزگار افراد کی تعداد کیا رہی.؟
رواں ہفتے امریکی ریاست ورجینیا میں پہلے سے دائر 375 افراد نے اپنے کلیمز واپس لئے اور مزید کوئی نئی درخواستیں بھی موصول نہیں ہوئیں . سب سے زیادہ Jobless Claims کی تعداد جارجیا میں رہی جہاں 15 ہزار افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے . تاہم ٹیکساس ، لووا اور کینٹکی میں صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے .
مارکیٹ کی صورتحال.
رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس قدرے دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے . جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر کرنسیز میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے . امریکی سیشنز کے دوران EURUSD نفسیاتی سطح 1.0550 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .
برطانوی پاؤنڈ اور دیگر کرنسیز میں بھی تیزی کی لہر نظر آ رہی ہے . GBPUSD اسوقت 1.2200 کی نفسیاتی سطح عبور کر کے مثبت سمت اختیار کئے ہوے ہے .
کیا امریکی لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی آ رہی ہے. اور اسکے مانیٹری پالیسی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے.
رپورٹ سے امریکی لیبر مارکیٹ پر رواں ہفتے دباؤ میں کمی کی نشاندہی ہو رہی ہے . آئندہ ماہ امریکی فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی میں بلند شرح سود قائم رہنے کے پوائنٹس میں کمی واقع ہوئی ہے . اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ فیڈرل ریزرو کے پالیسی ساز رکن نیل کاشکاری نے عالمی نشریاتی ادارے CNBC کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنا مرکزی بینک کا بنیادی ہدف ہے۔ جس کے لئے Interest Rate میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس فیصلے کا دارومدار معاشی رپورٹس پر ہے۔
تاہم آج کی یہ ریڈنگ فیڈرل ریزرو کے موقف کی نفی کر رہی ہے کیونکہ اس میں لیبر مارکیٹ پر افراط زر کے اثرات میں کمی نظر آ رہی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔