US Non Farm Payroll ریلیز کی دی گئی۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں کمی.
اگست 2023ء کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 87 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔
US Non Farm Payroll ریلیز کی دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
US Non Farm Payroll Report کی تفصیلات۔
US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ امریکی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 87 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 70 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 1 لاکھ 87 ہزار ہی رہی تھی ۔ بعد ازاں نظر ثانی شدہ فگرز 1 لاکھ 57 ہزار آئے تھے۔
بیروزگاری کی شرح میں اضافہ اور فی گھنٹہ اجرت میں کمی۔
رہورٹ کی ہیڈلائن اگرچہ توقعات سے زیادہ مثبت رہی تاہم Unemployment Rate بڑھ کر 3.8 فیصد پر آ گیا ہے۔ جس کا تخمینہ 3.5 فیصد تھا۔ بتاتے چلیں کہ گذشتہ ماہ بیروزگاری کی شرح 3.5 فیصد تھی۔ فی گھنٹہ اجرت (Average Hourly Earning) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ 0.3 فیصد کے تخمینے کو مات دیتے ہوئے یہ 0.2 فیصد پر آ گیا ہے۔
گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس۔
ڈیٹا کے مطابق ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 2 لاکھ 22 ہزار کانٹریکٹس جاری ہوئے جبکہ 2 لاکھ 68 ہزار کی توقع تھی۔ اسی طرح صنعتی پیداواری شعبے (Manufacturing Sector) میں 16 ہزار نئے ملازمین رکھے گئے۔ خیال رہے کہ ان میں اضافے کا کوئی تخمینہ نہیں تھا۔
رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے ملے جلے اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ لیکن جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد انتہائی متاثرکن رہی ہے۔ دوسری طرف گھریلو ملازمین کی تعداد میں مسلسل دوسرے ماہ کمی واقع ہوئی ہے۔ جو امریکی عوام کا معیار زندگی نیچے آنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد مارکیٹ میں ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ملازمتوں میں اضافے سے افراط زر کے دباؤ میں کمی ظاہر ہو رہی ہے۔ اس پہلو کو لے کر FOMC کی آئندہ میٹنگ میں شرح سود (Interest Rate) میں مزید اضافے کا امکانات کم ہوئے ہیں۔
یہی وہ محرک ہے جو کہ امریکی ڈالر میں گراوٹ اور اسکے حریف ٹریڈنگ اثاثوں کی طلب (Demand) میں اضافے کا باعث بنا ہے۔ گولڈ اسوقت 10ڈالرز کی تیزی سے 1950 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ پلاڈیئم محض 1 ڈالر اوپر 1226 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ ادھر پلاٹینیئم 2 ڈالرز مستحکم ہو کر 975 ڈالرز فی اونس پر محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
یورپی ٹریڈنگ سیشن کے دوران امریکی ڈالر کے خلاف یورو (EURUSD) 0.002 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 1.0850 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.01 فئصد بحالی کے ساتھ 1.2670 پر موجود ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) اسوقت مندی کا شکار ہو کر 0.8810 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔