New Zealand Building Permits جاری ہونے کے بعد NZDUSD کی قدر میں مندی۔
نیوزی لینڈ ڈالر 0.5987 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
New Zealand Building Permits جاری ہونے کے بعد NZDUSD کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران 0.5988 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
New Zealand Work Permits کی تفصیلات۔
نیوزی لینڈ کے محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں اگست 2023ء کے دوران ملک میں Building Permits کی تعداد منفی 6.7 فیصد رہی۔ جبکہ معاشی ماہرین 5.4 فیصد کی توقع کر رہے تھے۔ ڈیٹا کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہ شرح 5.4 فیصد رہی تھی۔
تعمیراتی شعبہ شدید بحران کا شکار۔
چین کے بعد نیوزی لینڈ دنیا کا دوسرا ملک ہے جس کا ریئل اسٹیٹ سیکٹر شدید مالیاتی بحران کا شکار ہے۔ مندرجہ بالا اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے پرمٹس جاری ہونے کی بجائے ریئل اسٹیٹ کا شعبہ پہلے سے منظور شدہ اجازت نامے کینسل کروا رہا ہے۔ یہ معاشی سست روی اور Inflation کے گہرے اثرات کی نشاندہی کر رہا ہے۔ جس سے مارکیٹ میں نیوزی لینڈ ڈالر مستقبل قریب میں بھی دباؤ کا شکار رہ سکتا ہے۔
اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ نیوزی لینڈ میں inflation کی شرح 10 سال کی بلند ترین سطح 4.60 فیصد سالانہ پر آ گئی ہے . جبکہ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ نے اپنی گزشتہ میٹنگ میں ١٨ ماہ سے جاری Rate Hike Program بند کر دیا تھا . اسکے علاوہ ملکی معیشت پر چینی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں آنیوالے بحران سے بھی شدید متاثر ہوئی ہے جو کہ نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بھی ہے
مارکیٹ کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) 0.5980 کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس طرح یہ دوبارہ 0.6000 کی نفسیاتی سطح عبور کرنے میں ناکام رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔