امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام . فیڈرل ریزرو کے بیانات کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط .
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی جبکہ Nasdaq میں مثبت رجحان کے ساتھ ہوا
امریکی اسٹاکس میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا. فیڈرل ریزرو کے بیانات کی وجہ سے سرمایہ کاروں محتاط انداز اختیار کر لیا ہے .
فیڈرل ریزرو کے بیانات امریکی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہوئے .
گذشتہ کئی روز سے فیڈرل ریزرو کے پالیسی ساز اراکین Interest Rates کو موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے بیانات دے رہے ہیں۔ جس سے افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔
اپنی تقریر کے دوران سینئر پالیسی ساز رکن اور فیڈرل ریزرو کلیولینڈ کی صدر لوریٹا میسٹر نے کہا ہے کہ ملک میں افراط زر کی موجودہ صورتحال رواں سال کے دوران ایک بار Interest Rate بڑھائے جانے کی متقاضی ہے اور وہ آئندہ اجلاس میں اسکی حمایت کریں گی .
اسکے علاوہ تازہ ترین تقاریر سے مارکیٹس میں یہ سگنل گیا ہے کہ رواں سال Terminal Rates میں شرح سود کی حد مقرر کرنے کی بجائے اضافہ جاری رکھا جا سکتا ہے ۔ یعنی 5.60 فیصد سالانہ کی شرح سود معیشت اور مالیاتی نظام پر Inflation کے شدید اثرات کی نشاندہی کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر تمام ٹریڈنگ یونٹس Risk Assets بن گئے ہیں۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ اسٹاکس کے سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن کئے ہوئے ہے
کیا چینی پراپرٹی سیکٹر بحران بھی مارکیٹ مومینٹم پر اثر انداز ہو رہا ہے .؟
چین میں آنیوالے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے بحران سے عالمی مارکیٹس شدید متاثر ہوئیں ہیں .کموڈیٹیز اور اسٹاکس کی گذشتہ دو سال میں سب سے زیادہ طلب چینی مارکیٹس سے پیدا ہو رہی ہے۔ پیپلز بینک آف چائنا (PBOC) اپنے Foreign Exchange Reserves کا ایک چوتھائی حصہ سنہری دھات میں تبدیل کر چکا ہے۔ جبکہ چینی پراپرٹی جائنٹس اسٹاکس کی بڑی ہولڈنگز رکھتے ہیں۔ اس شعبے میں آنیوالے بحران ، چینی پولیس کی طرف سے گرفتاریوں اور متضاد بیانات کا براہ راست اثر ایکویٹیز کی طلب پر پڑا ہے۔
مارکیٹس کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس 74 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 33433 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 33219 سے 33511 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 27 کروڑ سے زاید شیئرز کا لیں دین ہوا .
دوسری طرف Nasdaq کے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں اختتامی سیشنز کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد معاشی سرگرمیاں مثبت انداز میں بند ہوئیں ۔ انڈیکس 88 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 13307 پر بند ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 13204 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 87 کروڑ 98 لاکھ رہا.
S&P500 ملے جلے رجحان کے ساتھ ایک پواینٹ سے بھی کم اضافے کے ساتھ 4288 پر بند ہوا۔۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں فروخت کا زبردست رجحان نظر آیا۔ انڈیکس 168 پوائنٹس نیچے 15230 پر بند ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔