کرپٹو کرنسیز میں مندی ، US Bonds Yields میں اضافہ اور فیڈرل ریزرو کے بیانات.

افراط زر کے رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

کرپٹو کرنسیز میں مندی کا رجحان جاری ہے . جس کی بنیادی وجوہات میں US Bonds Yields میں اضافہ اور فیڈرل ریزرو کے بیانات شامل ہیں.

فیڈرل ریزرو کی طرف سے دیے جانے والے بیانات کرپٹو کرنسیز پر کیسے اثر انداز ہوئے.

گذشتہ کئی روز سے فیڈرل ریزرو کے پالیسی ساز اراکین Interest Rates کو موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے بیانات دے رہے ہیں۔ جس سے افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اپنی تقریر کے دوران سینئر پالیسی ساز رکن اور  فیڈرل ریزرو کلیولینڈ کی صدر لوریٹا میسٹر نے کہا ہے کہ ملک میں افراط زر کی موجودہ صورتحال رواں سال کے دوران ایک بار Interest Rate بڑھائے جانے کی متقاضی ہے اور وہ آئندہ اجلاس میں اسکی حمایت کریں گی .

اسکے علاوہ تازہ ترین تقاریر سے مارکیٹس میں یہ سگنل گیا ہے کہ رواں سال Terminal Rates میں شرح سود کی حد مقرر کرنے کی بجائے اضافہ جاری رکھا جا سکتا ہے ۔ یعنی 5.60 فیصد سالانہ کی شرح سود معیشت اور مالیاتی نظام پر Inflation کے شدید اثرات کی نشاندہی کر رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر تمام ٹریڈنگ یونٹس Risk Assets بن گئے ہیں۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ کرپٹو کرنسیز  کے سرمایہ کاروں کو سائیڈ لائن کئے ہوئے ہے.

بیانات کے بعد US Bonds Yields میں اضافہ.

فیڈرل ریزرو کے سینئر عھدیداروں کی طرف سے دیے جانے والے ان بیانات سے US Bonds Yields میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا . مارکیٹ پلیئرز  افراط زر کے رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں . ایسے حالات میں امریکی محکمہ خزانہ کی امریکی ڈالر کے ساتھ منسلک Treasury Bonds کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا اور انکی ییلڈز گزشتہ 10 سالوں کی بلند ترین سطح پر آ گئیں .

ان کا معکوس تعلق کرپٹو ، کموڈیٹیز اور اسٹاکس کے ساتھ ہوتا ہے ، کیونکہ سرمایہ کار بنیادی طور پر ان اثاثوں کو تحلیل کر کے بانڈز خریدتے ہیں.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج Bitcoin میں 300 ڈالرز سے زاید کی مندی واقع ہوئی . ایشیائی سیشنز کے دوران یہ 28 ہزار کے نفسیاتی ہدف سے نیچے آ گیا . واضح رہے کہ دو روز قبل اگست 2023 کے بعد پہلی بار  دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی نے یہ مارک عبور کیا تھا . تاہم آج ہونے والی شدید فروخت سے یہ لیول برقرار نہ رہ سکا .

کرپٹو کرنسیز میں مندی ، US Bonds Yields میں اضافہ اور فیڈرل ریزرو کے بیانات.

ایتھیریئم (ETH) 8 ڈالرز کی مندی  سے 1665 کی سطح پر منفی  انداز میں اپنائے ہوئے ہے ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 1641 سے 1673 کے درمیان ہے۔

Ethereum

لائٹ کوائن میں دیگر کرنسیز کے برعکس  0.58 فیصد بحالی ہوئی ہے۔ LTC اسوقت 66.34 ڈالرز کے قریب اپنے بلش زون میں داخل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے یہ Altcoin گذشتہ تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔ جس کے بعد اس کی قدر میں 8 ڈالرز کی بحالی ہوئی ہے۔

Litecoin

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button