امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا مثبت اختتام . معاشی ڈیٹا کے بعد US Bonds Yields میں کمی.
تین روزہ گراوٹ کے بعد گزشتہ روز معاشی ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Bonds Yields میں کمی سے مارکیٹ موڈ میں بہتری ریکارڈ کی گئی
امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا. تین روزہ گراوٹ کے بعد گزشتہ روز معاشی ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Bonds Yields میں کمی سے مارکیٹ موڈ میں بہتری ریکارڈ کی گئی. اختتامی سیشن میں بھرپور خرید داری دیکھی گئی .
.
ADP Employment Data کے بعد امریکی اسٹاکس میں بحالی
ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سپتمبر 2023 کے دوران US Labor Market کی پرائیویٹ کمپنیوں میں 89 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 53 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک لاکھ 77 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .
رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 95 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور کارپوریٹ سیکٹر میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 5.٩ فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 9 فیصد سے تجاوز کر گئی .
رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور لیبر مارکیٹ پر مانیٹری پالیسی کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے . مارکیٹ پلیئرز رواں ہفتے US Non Farm payroll کے اعداد و شمار بھی توقع سے کم رہنے کا خدسہ ظاہر کر رہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر امریکی ڈالر میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 6 بنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی .جس کا براہ راست ایڈوانٹیج امریکی اسٹاکس کو حاصل ہوا .
US oil Inventories اور ISM Services Data کے اثرات.
اسٹاکس کو ADP Employment Data سے حاصل ہونیوالا ایڈوانٹیج بعد میں جاری ہونے والے ڈیٹا سے کم ہو گیا .US oil Inventories کے خلاف توقع 22 لاکھ بیرل تیل کمی کو ظاہر کرتے ہوئے اعداد و شمار رسک فیکٹر میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ ISM Services ڈیٹا سےبھی امریکی ڈالر انڈکس کو تقویت ملی . اس طرح ہم کہ سکتے ہیں کہ آج کی معاشی رپورٹس ملے جلے ڈیٹا پر مشتمل تھیں . جس سے مارکیٹ موڈ کسی حد تک بحال ہوا اور مجموعی منظرنامہ مثبت رہا .
مارکیٹ کی صورتحال.
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس 127 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 33129 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 32873 سے 33156 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 28 کروڑ سے زاید شیئرز کا لیں دین ہوا .
دوسری طرف Nasdaq کے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں اختتامی سیشنز کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد معاشی سرگرمیاں تیزی پر بند ہوئیں ۔ انڈیکس 176 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 13236 پر آ گیا ۔ اسکی کم ترین سطح 13072 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 85 کروڑ رہا.
S&P500 منفی رجحان کے ساتھ 58 پوائنٹس کی کمی سے 4229 پر بند ہوا۔۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں خرید داری کا رجحان نظر آیا۔ انڈیکس 27 پوائنٹس اوپر 15070 پر بند ہوا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔