ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج نے کرپٹو کرنسیز سے مربوط Blockchain Based Settlement Platform متعارف کروا دیا۔

نئے سسٹم کے تحت ٹریڈرز کرپٹو کرنسیز اور چینی مارکیٹس میں بھی ٹرانزیکشنز کر سکیں گے۔

ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج نے Blockchain Based Settlement Platform. متعارف کروا دیا۔ جس کے تحت ٹریڈرز کرپٹو کرنسیز کے علاوہ چینی مارکیٹس کے میں بھی ٹرانزیکشنز کر سکیں گے۔

ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کا Blockchain Based Settlement System کیا ہے۔ ؟

ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج (HAKEX) کے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ Exchange Connect System کو ڈیجیٹیل نظام کے ساتھ مربوط کر کے اپ گریڈ کر دیا گیا۔ جسے Stock Connect کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح HAKEX دنیا کی پہلی اسٹاک مارکیٹ بن گئی ہے جو کرپٹو ، فاریکس اور اسٹاکس میں سوئچنگ ایک ہی اکاؤنٹ سے مہیا کر رہی ہے۔ اس سے پوسٹ ٹریڈ فلو اور کلیئرنس میں بھی شفافیت آنے کی توقع ہے۔

ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج نے کرپٹو کرنسیز سے مربوط Blockchain Based Settlement Platform متعارف کروا دیا۔

کرپٹو اور اسٹاکس ٹرانزیکشنز کا امتزاج

کرپٹو اسٹاکس سسٹم ایک ہی وقت میں مقامی ، بین الاقوامی اور کرپٹو ایکسچینجز کے ساتھ بذریعہ Blockchain لنکڈ ہو گی ۔ اس طرح مختلف مارکیٹس کی کلیئرنس ایک ہی ایپلیکیشن سے کی جا سکے گی۔ Stock Connect کا یومیہ ٹرن اوور 15.0302 بلیئن  ہانگ کانگ ڈالرز ہے ۔ والیوم کے اعتبار سے یہ دنیا کی سب سے بڑی ایکسچینج مانی جاتی ہے۔ رواں ماہ آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) بھی اپنے آن لائن سسٹم کو بلاک چین ٹیکنالوجی سے منسلک کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔

بلاک چین ٹیکنالوجی کیسے کہتے ہیں اور یہ کیسے کام کرتی ہے. ؟

بلاک چین ٹیکنالوجی بنیادی طور پر ایک مشترکہ ڈیٹا بیس ہے اور اپنے صارفین کی ٹرانزیکشنز کی تفصیلات کے ساتھ    ہے۔ آسان لفظوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی اپنے صارفین کے ڈیٹا کو انتہائی خفیہ طریقے سے دوسرے شیئر ہولڈر یا وصول کنندہ تک پہنچا دیتی ہے۔ اس طرح جغرافیائی سرحدیں بلاک چین ٹیکنالوجی کے سامنے غیر موثر ہو جاتی ہیں.

کیونکہ انتہائی طاقتور کمپیوٹر سرورز ٹرانزیکشنز کرنے والے کے ڈیٹا کو خفیہ اور با اعتماد طریقے سے ڈیٹا بیس میں محفوظ کر کے وصول کنندہ یا دوسرے شیئر ہولڈر تک پہنچا دیتی ہے جسے کسی بھی طریقے سے ہیک نہیں کیا جا سکتا۔ بلاک چین کا تصوراتی فریم ورک اور سوئفٹ کی طرح کا بنیادی کوڈ متعدد مالیاتی ٹرانزیکشنز کے لئے انتہائی مفید ہے کیونکہ اس میں کمپنیوں کو بینکنگ کے عمل کا ایک محفوظ ڈیجیٹل متبادل دینا ہوتا ہے

اگر ڈیجیٹل کی بجائے روائتی انداز میں ٹراسفر کیا جائے تو کافی وقت طلب اور مختلف ملکوں کے قوانین کے مطابق دشوار ہو جاتے ہیں لیکن بلاک چین ٹیکنالوجی ایک ای۔میل کی طرح اپنے صارف کی رقم کی دنیا میں کسی بھی جگہ موجودگی اور فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔

یعنی جیسے ای۔میل کا اصول کام کرتا ہے کہ بھیجنے والے اور وصول کرنے والے چاہے ایک ہی کمرے میں بیٹھے ہوں یا ایک دوسرے سے ہزاروں میل دور ۔ الیکٹرانک میل کے پیغامات یکساں رفتار سے یونیورسلی ان باکس میں پہنچ جاتے ہیں ایسا ہی بلاک چین کا ڈیجیٹل والٹ کرتا ہے۔۔ اس طرح بلاک چین ٹیکنالوجی ڈیٹا سیکورٹی کے اعتبار سے انتہائی محفوظ سمجھی جاتی ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button