Bitcoin کی قدر میں تیزی ، ایتھیریئم اور Litecoin میں ملا جلا رجحان.

US Bonds Yields میں کمی سے کرپٹو کرنسیز کی طلب میں اضافہ ہوا۔

Bitcoin کی قدر میں تیزی جبکہ ایتھیریئم اور Litecoin میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز جاری ہونیوالی امریکی معاشی رپورٹس کے بعد US Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی ۔ جس سے کرپٹو کرنسیز کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔

Bitcoin اور دیگر کرپٹو کرنسیز کی قدر پر اثر انداز ہونیوالے عوامل۔

گذشتہ روز جاری ہونیوالی ADP Employment Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر امریکی ڈالر انڈیکس اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی ۔ جس کا بھرہور ایڈوانٹیج دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی نے حاصل کیا۔ آج اگرچہ وسطی یورپی سیشنز کے دوران اس مومینٹم میں قدرے کمی آئی ہے تاہم BTC اسوقت بھی 27600 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔

گزشتہ روز ADP Employment Data ریلیز کر دیا گیا.  ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سپتمبر 2023 کے دوران US Labor Market میں 89 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 53 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک لاکھ 77 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور لیبر مارکیٹ پر مانیٹری پالیسی کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے . مارکیٹ پلیئرز  US Non Farm payroll    کے اعداد و شمار بھی  توقع سے کم رہنے کا خدسہ ظاہر کر رہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر امریکی ڈالر میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 6 بنیادی پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے .

 

US Non Farm Payroll کا انتظار۔

کل US Non Farm Payroll Report ریلیز کی جائے گی۔ گذشتہ ماہ فیڈرل ریزرو کی طرف سے دیئے جانیوالے بیانات اور Rate Hike Program پر پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال کے باعث اسکی اہمیت می اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ لیبر مارکیٹ پر بلند Interest Rates کے اثرات جانچنے کیلئے فیڈرل ریزرو کے پاس یہ اہم موقع ہو گا۔ جس سے آئندہ اجلاس میں پالیسی پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ اس بار Labor Market Data کا وزن امریکی ڈالر پر محسوس ہو رہا ہے اور ڈی سینٹرلائزڈ اثاثوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

یورپی سیشنز کے دوران بٹ کوائن 76 ڈالرز تیزی کے ساتھ 27712 کی سطح پر آ گیا ہے۔

Bitcoin کی قدر میں تیزی ، ایتھیریئم اور Litecoin میں ملا جلا رجحان.

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایتھیریئم ملے جلے اور قدرے منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس وقت یہ 8 ڈالرز نیچے 1637 ڈالرز فی کوائن پر آگیا ہے۔

Bitcoin کی قدر میں تیزی ، ایتھیریئم اور Litecoin میں ملا جلا رجحان.

لائٹ کوائن اپنی گذشتہ روز کی سطح 64 ڈالرز سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔

Bitcoin کی قدر میں تیزی ، ایتھیریئم اور Litecoin میں ملا جلا رجحان.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button