امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام . US Trade Balance data اور Non Farm Payroll پر فوکس

سرمایہ کار آج جاری ہونے والی US Non Farm Payroll کے انتظار میں محتاط  انداز اختیار کئے ہوئے ہیں

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے . تین سال کے بعد پہلی بار مثبت US Trade Balance data کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر کو حاصل ہوا . جبکہ دیگر تمام تجارتی اثاثے قدرے دفاعی انداز اختیار کر گئے . اس کے علاوہ سرمایہ کار آج جاری ہونے والی US Non Farm Payroll کے انتظار میں محتاط  انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .

US Trade Balance Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد EURUSD کے ریکوری مومینٹم میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

US Trade Balance Report کے امریکی اسٹاکس پر اثرات.

امریکی ادارہ شماریات (U.S Census Bureau) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء میں ملک کا بین الاقوامی ٹریڈ میں تجارتی خسارہ (Trade Deficit) 58.5 ارب ڈالرز رہا۔ معاشی ماہرین 65.08 ارب ڈالرز کی توقع کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ جولائی کے ڈیٹا میں بھی Trade Deficit کا والیوم 65.08 بلیئن ڈالرز ہی رہا تھا۔

US Trade Balance Report ریلیز ، EURUSD کے ریکوری مومینٹم میں کمی.

آج جاری ہونیوالا ڈیٹا کورونا کی عالمی وباء کے بعد بین الاقوامی ٹریڈ میں امریکہ کا بہترین ڈیٹا ہے۔ جس میں نہ صرف Imports کا حجم کم ہوا ہے۔ بلکہ تجارتی اشیاء میں بھی اضافہ ہوا۔ اس کے بعد تیسرے کوارٹر کے GDP کا نظرثانی شدہ ڈیٹا پبلش کئے جانے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں آئندہ کوارٹر میں Growth Rate کے تخمینے میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

اس سے معیشت پر افراط زر کے دباؤ میں نمایاں کمی ظاہر ہو رہی ہے جس سے آنیوالے دنوں میں Growth Rate میں اضافہ اور لیبر مارکیٹ میں مزید لچک پیدا ہونے کی اثار دکھائی دے رہے ہیں.

US Non Farm Payroll کے انتظار میں سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.

US Non Farm Payroll Report آج جاری کی جائے گی۔ لیبر مارکیٹ میں یہ رپورٹ سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے جسے Bureau of Labor Statistics پبلش کرتا ہے.اسکے گہرے اثرات معیشت اور مارکیٹس دونوں پر ہی مرتب ہوتےہیں

حالیہ دنوں میں US Shut Down  کے خطرے پر مارکیٹس کے محتاط انداز اپنانے  اور Rate Hike Program معطل ہونے کی بحث کے دوران یہ پہلی Non Farm Payroll Report ہو گی۔ اس طرح سپتمبر  2023ء کا ۔یہ ڈیٹا بحران کے لیبر مارکیٹ پر مرتب ہونیوالے اثرات ظاہر کرے گا۔

اس کے علاوہ فیڈرل ریزرو اور یورپی مرکزی بینک کی  مستقبل میں مانیٹری پالیسیز  بارے  بےیقینی کی وجہ سے  دباؤ کا شکار امریکی ڈالر اس سے سپورٹ حاصل ہونے کی توقع کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  سے اسٹاکس  کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے اس اہم ترین ڈیٹا کے پبلش ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

مارکیٹ کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس 9 پوائنٹس کی معمولی کمی  کے ساتھ 33119 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 32941 سے 33174 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 27 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا .

امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام . US Trade Balance data اور Non Farm Payroll پر فوکس

دوسری طرف Nasdaq میں بھی یہی صورتحال دیکھی گئی . جس  کے بعد معاشی سرگرمیاں  16 پوائنٹس کمی  کے ساتھ 13219 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 13087  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 87 کروڑ  14 لاکھ رہا.

امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام . US Trade Balance data اور Non Farm Payroll پر فوکس

S&P500 اسی  رجحان  کے ساتھ 5 پوائنٹس کی کمی سے 4258 پر بند ہوا۔۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا ملا جلا اختتام . US Trade Balance data اور Non Farm Payroll پر فوکس

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے اختتامی سیشن میں فروخت کا رجحان نظر آیا۔  تاہم انڈیکس 2 پوائنٹس اوپر 15072 پر بند ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button