EURUSD کی قدر میں بحالی ، US Non Farm Payroll کے اثرات۔
یورو ابتدائی گراوٹ کے بعد 1.5600 کے قریب بحالی کی جدوجہد کر رہا ہے .
EURUSD کی قدر میں بحالی کی لہر نظر آ رہی ہے ۔ US Non Farm Payroll کے توقع سے مثبت اعداد و شمار جاری ہونے پر یورو 1.0560 کے قریب مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ رپورٹ جاری ہونے کے فوری بعد امریکی ڈالر میں آنے والی تیزی لہر سے یورو گراوٹ کا شکار ہوا تھا .
US Non Farm Payroll کے EURUSD پر اثرات۔
U.S Bureau Of Labor Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں US Labor Market میں 3 لاکھ 36 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین 1 لاکھ 70 ہزار کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اگست کی ریڈنگ 1 لاکھ 87 ہزار رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 3.8 فیصد رہی جبکہ 3.7 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ Participation Rate تخمینوں کے مطابق 62.8 فیصد جبکہ Average Hourly Earning کی سطح میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا۔
صنعتی اور گھریلو ملازمین کے اعداد و شمار۔
ڈیٹا کے مطابق صنعتی ملازمیں کے 17 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری کئے گئے۔ یہ بھی پیشگوئیوں سے مثبت اعداد و شمار ہیں۔ جیسا کہ اس سے قبل 15 ہزار کی توقع تھی۔ ملک میں 86 ہزار نئے گھریلو ملازمین کے کانٹریکٹس ریکارڈ کئے گئے جبکہ 2 لاکھ 22 ہزار کا تخمینہ تھا۔
صدر جو بائیڈن کا شیڈولڈ خطاب۔
توقعات کو مات دیتے ہوئے لیبر مارکیٹ ڈیٹا کے بعد امریکی صدر آج قوم سے خطاب کریں گے۔ جس میں وہ معیشت اور ملازمتوں کی صورتحال پر اظہار خیال کی توقع ہے۔ خیال رہے کہ US Debt Crisis پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تاہم رواں ہفتے Jolts Jobs Opening اور NFP کو وہ پوائنٹ سکورنگ کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی ۔ جبکہ 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields بھی 6 پوائنٹس مستحکم ہو کر 4.84 فیصد کی ریکارڈ سطح پر آ گئے . تاہم ایک ایک گھنٹے کے بعد پالیسی ریٹس میں اضافہ نہ کیے جانے کی خبروں سے اسکے جارحانہ انداز میں کمی واقع ہوئی ہے . جس کا ایڈوانٹیج یورو اور دیگر کرنسیز نے حاصل کیا ہے .
تکنیکی تجزیہ.
EURUSD امریکی سیشنز کے دوران آج مسلسل دوسرے روز بحالی کی کوشش کر رہا ہے۔ تکنیکی انڈیکیٹرز 1.5600 سے اوپر کلوزنگ کی صورت میں آنیوالے سیشنز میں مزید بحالی کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ 20SMA جو کہ ہمیشہ بلز کو متحرک کرتی ہے۔ 100 اور 200 روزہ ایوریجز سے نیچے آ چکی ہے۔ اس لئے بلش ٹرینڈ لائن اختیار کرنے کیلئے اسے 200SMA کو عبور کرنا ہو گا .
4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر یورو بحالی کی جدوجہد کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس اوور سولڈ ایریا کے درمیان میں ہے۔ جس سے محدود رینج میں بحالی کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں ۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.0550 , 1.0530 اور 1.0500 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0610 , 1.0590 اور 1.0630 ہیں۔ ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔