جو بائیڈن US Non Farm Payroll کے بعد قوم سے خطاب کریں گے ۔

ماہرین کے مطابق امریکی صدر معاشی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔

جو بائیڈن آج US Non Farm Payroll کے بعد ٹیلی ویژن خطاب کریں گے۔ معاشی ماہرین کے مطابق امریکی صدر معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

جو بائیڈن کا خطاب کیا معنی رکھتا ہے۔ ؟

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی لیبر ڈیٹا کے بعد جو بائیڈن کا یہ خطاب معنی خیز ہے۔ US Shut Down کے بعد اسپیکر کیون میکارتھی کو ریپلکینز کی طرف سے تحریک کے نتیجے میں اپنے عہدے سے ہاتھ دھونا پڑے تھے۔ وہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانیوالے پہلے امریکی ہاؤس اسپیکر ہیں۔

صدر امریکہ اس خطاب کے ذریعے اپنے مخالفین کو معمول پر آتی معاشی سرگرمیوں کے بارے میں پیغام دینا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ لیبر مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے ملازمت کے مواقع کے بارے میں بھی اظہار خیال کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مثبت آنے پر وہ انہیں اپنی Immigration Policy درست ہونے کا جواز بھی مل جائے گا۔ 3 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی JOLTS Jobs Openings میں بھی 96 لاکھ نی ملازمتوں کا امریکی لیبر مارکیٹ میں اضافہ ہوا تھا .

جو بائیڈن US Non Farm Payroll کے بعد قوم سے خطاب کریں گے ۔

وائٹ ہاؤس میں اسوقت کیا سرگرمیاں جاری ہے۔؟

جو بائیڈن کی تقریر تیار کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے جمعرات کی سہ پہر کو US Bureau of Labor Statistics سے رپورٹ کے اعداد و شمار حاصل کر لئے تھے۔ بتاتے چلیں کہ ایسا بہت کم ہوا ہے کہ کسی امریکی صدر نے U.S NFP کے بعد تقریر کی ہو۔

ماہرین اس سے یہ نتیجہ بھی اخذ کر رہے ہیں کہ آج کی رپورٹ توقعات سے بہت زیادہ مثبت رہے گی۔ کیونکہ منفی ڈیٹا پر صدارتی خطاب کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ عالمی معاشی بحران کے دوران ان پر ناقص معاشی حکمت عملی کے حوالے سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button