کیرولین ایلیسن کا اعتراف جرم۔ FTX Gate Scandal میں سیم بینکمین فرائڈ کے گرد گھیرا تنگ۔

Almeida کی سابق چیف ایگزیکٹو نے منی لانڈرنگ اور فنڈز میں غبن کے الزامات تسلیم کر لیا۔

کیرولین ایلیسن کے اعتراف جرم سے FTX Gate Scandal میں سیم بینکمین فرائڈ کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔ Almeida کی سابق چیف ایگزیکٹو نے منی لانڈرنگ اور فنڈز میں خردبرد کے الزامات تسلیم کر لئے ہیں۔

کیرولین ایلیسن نے اپنے بیان میں کیا کہا ؟

گذشتہ روز نیویارک کی فیڈرل کورٹ میں FTX Gate Scandal کیس کے دوران سماعت المیڈا ریسرچ کی سابق چیف ایگزیکٹو نے اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے خود پر عائد منی لانڈرنگ اور فنڈز کی خردبرد کی صحت جرم کو قبول کرنے ہوئے کہا کہ یہ سب سیم بینکمین فرائڈ کے احکامات پر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کپ اگرچہ Almeida کی سربراہ تھیں اور ان کا براہ راست تعلق FTX کے معاملات سے نہیں تھا۔ لیکن اسکے باوجود تمام فنڈز ایکسچینج اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے احکامات جود سیم بینکمین دیا کرتے تھے۔ جن کی وہ محض تعمیل کر سکتی تھیں۔

کیرولین ایلیسن کا اعتراف جرم۔ FTX Gate Scandal میں سیم بینکمین فرائڈ کے گرد گھیرا تنگ۔

چیف ایگزیکٹو المیڈا نے معزز عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنے اسٹاف کو بانی FTX کے آرڈرز پر انکے ذاتی اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری فنڈز ٹرانسفر کرنے کا بھی کہا۔ کیرولین نے تسلیم کیا کہ وہ جانتی تھیں کہ یہ سب غیر قانونی ہے۔ دوران ملازمت انہوں نے کئی بار استعفی دینے کے بارے میں سوچا اور بالآخر ادارے کے اختتامی دنوں میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔

بیان سے سیم بینکمین کی مشکلات میں اضافہ۔

کیرولین ایلیسن FTX کی انتظامی کمپنی المیڈا کی سربراہ تھیں۔ قانونی ماہریں انکے بیان کو سیم بینکمین فرائڈ کے خلاف تصدیق شدہ چارج شیٹ قرار دے رہے ہیں۔ جبکہ کرولین ایلیسن کو اعتراف جرم کے باعث رعایت ملنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

FTX Gate Scandal کا پس منظر.

FTX Gate Scandal کے بعد کرپٹو انڈسٹری کے بدترین دور کا آغاز ہوا۔ نومبر 2022ء میں المیڈا اور FTX کے مبینہ طور پر دیوالیہ ہونے سے کرپٹو کی 15 سالہ تاریخ میں پہلی بار عالمی سطح پر ان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا اور حقیقی وجود رکھنے والی کرنسیز کی طرح مرکزی بینک اور ریگولیٹری اداروں کے ذریعے کنٹرول کی منصوبہ بندی سامنے آئی۔

امریکی عدالتوں میں کرپٹو ایکسچینجز کے خلاف پہلی بار درجنوں مقدمات قائم کئے گئے اور ان کے بطور کماڈٹی ٹریڈ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ FTX اسکینڈل بائنانس کے ساتھ فروخت کے معاہدے سے منظر عام پر آیا تھا۔ تاہم آج بائنانس بھی اسی خطرے سے دوچار ہو گیا ہے۔

سیم بینکمین فرائڈ کے خلاف مقدمے نے درجنوں کرپٹو نیٹ ورکس اور ایکسچینجز کو مفلوج کر دیا اور بالآخر کروڑوں ڈالر لیکوئیڈیٹی رکھنے والے یہ ادارے اپنے اختتام کو پہنچے جن میں کریکن اور پیکسوز جیسے بڑے نام شامل ہیں جبکہ کوائن بیس اور دنیا کی سب سے بڑی ایکسچینج بائنانس ان تحقیقات کی زد میں آئے جو کہ بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کریک ڈاؤن میں تبدیل ہوئے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button