دیوان فاروق موٹرز کی فنانشل رپورٹ جاری ، اسٹاک ویلیو میں تیزی.
لیڈنگ پاکستانی کمپنی کو معاشی سال کے دوران 14 کروڑ روپے منافع ہوا .
دیوان فاروق موٹرز کی فنانشل رپورٹ جاری کر دی گئی ہے . جس کے بعد اسکی اسٹاک ویلیو میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . حالیہ عرصے کے دوران پرزہ جات کی درآمدات بند ہونے اور پاکستانی مارکیٹ میں افراط زر کے سبب گاڑیوں کی ڈیمانڈ میں ہونے والی کمی کے باوجود لیڈنگ پاکستانی موٹر کمپنی نے متاثر کن منافع حاصل کیا ہے .
دیوان فاروق موٹرز کی فنانشل رپورٹ کا جائزہ.
آج دوران ٹریڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے جاری کے جانیوالے ڈیکلریشن میں بتایا گیا ہے کہ دیوان فاروق موٹرز کا غیر معمولی اجلاس کراچی میں منعقد کیا گیا . جس میں کمپنی کے سالانہ نتائج کی منظوری دی گئی . انتظامیہ نے شیئرز ہولڈرز کو بتایا کہ پاکستانی مارکیٹ کے نامساعد حالات اور پرزہ جات کی درآمدات بند ہونے کے باوجود کمپنی نے 2021 کے برعکس ١٠ فیصد زیادہ منافع حاصل کیا ہے . جس کا والیوم 14 کروڑ روپے رہی
اس موقع پر تمام شیئرز ہولڈرز نے انتظامیہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مفقہ طور پر منظوری دی . بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تمام شیئرز ہولڈرز کے لئے 3 فیصد Dividend کا اعلان بھی کیا .
مارکیٹ کا ردعمل
مثبت معاشی رپورٹ جاری ہونے پر دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (DFML) کی شیئرز ویلیو میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . جو کہ 66 پیسے اضافے کے ساتھ 16 روپے 91 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے . آج اسکی بلند ترین سطح 17 روپے 47 پیسے تھی . جو کہ اس کا اپر کیپ بھی ہے . اس وقت تک DFML میں 1 کروڑ 8 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے . دن کے آغاز پر یہ 16 روپے 50 پیسے پر تھا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔