دیوان فاروق موٹرز: تیزی کا رجحان جاری

دیوان فاروق موٹرز لیمیٹڈ میں آج بھی PSX کے منفی رجحان کے برعکس تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ Vehicles کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہے۔ گذشتہ دو ماہ کے دوران قیمتوں میں 5 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہو چکا ہے۔ جس سے مجموعی طور پر اس سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی نظر آ رہی ہے بالخصوص DFML متاثرکن شیئر والیوم حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

دیوان فاروق موٹرز لیمیٹڈ کا قیام 28 اکتوبر 1998ء کو عمل میں آیا۔ کمپنی کا بنیادی کاروبار گاڑیوں کی صنعتکاری ہے۔ تاہم اسکے علاوہ گذشتہ 24 سال کے دوران دیوان فاروق ایک ہمہ جہتی (Diversified) کاروباری گروپ کی شکل میں سامنے آیا ہے جو کہ ٹیکسٹائل اسپننگ اور سیمنٹ سیکٹرز میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اپنے قیام کے وقت سے ہی کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ایک نمایاں اسٹاک کے طور پر سامنے آیا ۔ اسکا بنیادی سرمایہ 13 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے جن میں سے 5 کروڑ 54 لاکھ شیئرز یعنی 40 فیصد شیئرز آزادانہ ٹریڈنگ (Free Float Trading) کے لئے دستیاب ہیں۔ 2018ء کے بعد PSX کے مرکزی بورڈ نے اسے ڈیفالٹ لسٹ میں شامل کر دیا تھا

پانامہ گیٹ اسکینڈل کے بعد کے اسٹاکس کے مالیاتی بحران کے بعد یہ اپنی 3 روپے 56 پیسے کی کم ترین سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا لیکن گذشتہ ایک سال کے دوران یہ مسلسل اپنے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر رہا ہے اور کمپنیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ اپنے مالی معاملات اور آزادانہ ٹریڈ (Free Float Shares) کے مسائل کو حل کر کے ڈیفالٹ لسٹ سے باہر آنے کی کوشش کر رہا ہے۔ گذشت چھ ماہ سے Auto Mobile Sector کی اس کمپنی کے اسٹاکس میں مسلسل Bullish Momentum برقرار رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ ایک ماہ کے دوران یہ مسلسل اوپر کا ٹرینڈ ظاہر کر رہا ہے۔ تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں ملے جلے رجحان اور بے یقینی کی صورتحال کے باوجود DFML میں Bullish Momentum مسلسل جاری ہے۔ اسوقت تک اس میں 55 لاکھ 69 ہزار سے زائد شیئرز کی ٹریڈ ہو چکی ہے۔آج اسکی قدر کی حدوں کا جائزہ لیں تو اسکا لوئر لاک 11 روپے 39 پیسے جبکہ Upper Cap موجودہ سطح سے اوپر 13 روپے 30 پیسے پر ہے۔ آج یہ اپنی 21 اور 100DMA سے اوپر مستحکم انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے اور رواں ہفتے کے آغاز سے نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔

موجودہ سطح پر اس میں زبردست خریداری نظر آ رہی ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اس میں Buy Call دے رہے ہیں۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 12.90 کے بعد 13.20 اور 13.60 ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 12.80, 12.50 اور 12.20 ہیں۔ تیسری سپورٹ بریک ہونے سے یہ اپنی 20SMA سے نیچے آ جائے گا اور بیئرش چینل اختیار کر لے گا۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 70 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف 40 روپے فی شیئرز کی سطح کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button