یورپی اسٹاکس میں تیزی ، مشرق وسطیٰ میں جنگ اور دھمکی آمیز بیانات.

عالمی مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے . جسکا وزن امریکی ڈالر اور اسکی پروڈکٹس پر محسوس ہو رہا ہے

یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے .  اسرائیل کی طرف سے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کے بعد فلسطینی گروپ حماس نے اسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کرنے کی دھمکیاں دی ہیں . دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ یرغمال بنائے گئے شہریوں کی واپسی کے لئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں . ان تمام خبروں سے عالمی مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے . جسکا وزن امریکی ڈالر اور اسکی پروڈکٹس پر محسوس ہو رہا ہے .

عالمی سطح پر مصالحتی کوششیں لیکن خطرات برقرار.

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کئے جانیوالے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں پائیدار جنگ بندی کی حمائت کرتا ہے اور اس سلسلے میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے فریقین سے اخلاقی قدروں کے احترام کی اپیل کی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیل میں ہونے والے نقصان کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں ہونیوالا انسانی جانوں کا ضیاع بھی امریکہ کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے .

مشرق وسطیٰ کی صورتحال یورپی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے . ؟

اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اپنی حدود میں داخل ہونے والے تمام فلسطینی جنگجوں کو ہلاک کر دیا ہے . ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایک مرتبہ پھر صیہونی ریاست کو چٹان کی طرح غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے .

اسرائیل کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے آشیرباد ملنے کے بعد اسکی افواج نے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے. اسرائیلی وزیر دفاع جواو گیلنٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ غزہ میں پانی اور اناج بھی داخل نہ ہونے دیا جائے . انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی افواج کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے .

دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے سعودی عرب اور دیگر مسلم خلیجی ممالک کی طرف سے فلسطین کی سپورٹ سے ایک مرتبہ پھر آئل کو بطور ہتھیار استمعال کرنے کی افواہیں طلب میں اضافے کا  سبب بن رہی ہیں . اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے .

ادھر ایران اور ترکی نے ایک اسلامی سربراہی کونسل کی میٹنگ بلانے کے لئے باضابطه طور بار سعودی عرب اور دیگر ممالک سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے . اس صورتحال میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اسٹاکس  اور دیگر ٹریڈنگ اثاثے جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں.

عالمی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال ، US Bonds Yields میں کمی.

ایک روزہ Colombus  Day  تعطیل کے بعد آج بانڈز مارکیٹ میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہوا . تاہم ایشیائی سیشنز کے دوران ان میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے یورپی سیشنز میں یہ اتار چڑھاؤ کے شکار رہے  . اس وقت 10 سالہ مدت کی ییلڈز 4.65 فیصد پر آ گئی ہیں ، بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے یہ  4.75   پر بند ہوئیں تھیں .  ان میں کمی سے مارکیٹ کا رسک فیکٹر ظاہر ہو رہا ہے جس کا وزن امریکی ڈالر پر ہے .

مارکیٹس کا ردعمل.

FTSE100 میں مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ برطانوی بینچ مارک انڈیکس 115 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 7608 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7492 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 21 کروڑ 1 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی ، مشرق وسطیٰ میں جنگ اور دھمکی آمیز بیانات.

Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 264 پوائنٹس کے  اضافے سے  15393 کی سطح پر مثبت  سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ  ہے۔

dax30

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری  ہے۔ کمپوزیٹ انڈیکس 486 پوائنٹس بہتری کے ساتھ 28 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 28168 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 23 کروڑ 17 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے .

FTSEMIB

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں 52 ، HEX میں 200 جبکہ  Euronext میں 4 پوائنٹس کی تیزی  ریکارڈ کی گئی ہے

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button