EURUSD کی قدر میں اتار چڑھاؤ ، فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں کی تقاریر اور جیو پولیٹیکل تنازعات
EURUSD کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے . فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں کی تقاریر اور جیو پولیٹیکل تنازعات کی وجہ سے مارکیٹ مومینٹم بھی تبدیل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے .
فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں کی تقاریر EURUSD پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہیں .؟
آج فیڈرل ریزرو کے اہم عہدیداروں کے بیانات سے امریکی ڈالر انڈیکس کے مومینٹم میں تبدیلی آتی رہی . جس کے اثرات EURUSD پر بھی مرتب ہوتے رہے . ان میں نیل کاشکاری ، سینئر پالیسی ساز رکن رافیل بوسٹیک اور فیڈ ڈلاس کی صدر لوری لوگان شامل ہیں . تینوں اراکین نے مانیٹری پالیسی کے مقاصد اور مختلف ٹولز کے استمعال پر روشنی ڈالی. نیل کاشکاری اور بوسٹک کے الفاظ سے نومبر میٹنگ میں ایک اور Rate Hike کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملی جبکہ لوگان کی رائے ان سے مختلف تھی .
چنانچہ FOMC کے فیصلہ ساز ممبران کے متضاد بیانات سے مستقبل قریب کا منظر نامہ واضح ہونے کی بجائے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا . یہی وہ محرک ہے جو کہ امریکی ڈالر انڈیکس اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہا ہے . اور انکے ساتھ ساتھ یورو اور دیگر ٹریڈنگ اثاثوں کی سمت میں بھی تبدیلی آ رہی ہے .
جیو پولیٹیکل صورتحال میں آنیوالی تبدیلیاں اور سرمایہ کاروں کا محتاط انداز .
اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اپنی حدود میں داخل ہونے والے تمام فلسطینی جنگجوں کو ہلاک کر دیا ہے . ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے ایک مرتبہ پھر صیہونی ریاست کو چٹان کی طرح غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے .
اسرائیل کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے آشیرباد ملنے کے بعد اسکی افواج نے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے. اسرائیلی وزیر دفاع جواو گیلنٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس امر کو یقینی بنا رہے ہیں کہ غزہ میں پانی اور اناج بھی داخل نہ ہونے دیا جائے . انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی افواج کو امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے .
دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے سعودی عرب اور دیگر مسلم خلیجی ممالک کی طرف سے فلسطین کی سپورٹ سے ایک مرتبہ پھر آئل کو بطور ہتھیار استمعال کرنے کی افواہیں طلب میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں . اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے .
ادھر ایران اور ترکی نے ایک اسلامی سربراہی کونسل کی میٹنگ بلانے کے لئے باضابطه طور بار سعودی عرب اور دیگر ممالک سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے . اس صورتحال میں امریکی ڈالر کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ یورو اور دیگر ٹریڈنگ اثاثے جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں.
تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتبار سے یورو گزشتہ ایک ہفتے کی بلند ترین سطح 1.0580 کو عبور کرنے کے بعد بلش مومینٹم برقرار نہیں رکھ سکا اور اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے آ گیا . اسکا ریلٹو سٹرینتھ انڈیکس اسوقت 65 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف پیشقدمی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے .
موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.0545 ، 1.0485 اور 1.0450 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0610 ، 1.0650 اور 1.0690 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے بلش زون میں داخل ہو جائیگا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔