برطانوی پاؤنڈ میں بحالی ، امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ
عرب اسرائیل تنازعے پر غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کا محتاط انداز
برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں آنیوالی مندی کی تازہ لہر کے بعد GBPUSD نفسیاتی سطح 1.2200 کے قریب بحال ہوا ہے۔
مشرق وسطی کی صورتحال برطانوی پاؤنڈ اور دیگر کرنسیز پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے۔ ؟
حماس اسرائیل تنازعے پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ اسکی وجہ سے عالمی مارکیٹ کے سرمایہ کار اور مارکیٹ پلیئرز امریکی ڈالر فروخت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ برطانوی پاؤنڈ کو نفسیاتی سطح (Psychological Level) 1.2200 کے قریب بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔
امریکی میڈیا کی جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری آف دی اسٹیٹ اینٹونی بلینکن اپنے دورے کے دوران سعودی اور مصری قیادت کو حماس کی مذمت پر قائل کرنے میں ناکام رہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد نے امریکی وفد کو میٹنگ سے پہلے گھنٹوں انتظار کروایا ۔ جس کے بعد ملاقات میں شدید تناؤ دیکھا گیا .
شہزادہ محمد بن سلمان نے بات چیت کے دوران بلینکن پر واضح کیا کہ بدترین اخلاقی اور جنگی جرائم کا مرتکب اسرائیل ہو رہا ہے نہ کہ نہتے فلسطینی ۔ خلیج کی طاقتور ترین شخصیت نے مذاکرات کا اختتام یہ کہہ کر کیا کہ ساری دنیا آج نہتے اور معصوم لوگوں کو ذبح ہوتے خاموش تماشائی بن کر ذبح ہوتے دیکھ رہی ہے۔ کل اگر اس کا کوئی ردعمل آیا تو ہمارے مغربی دوست اور انکا میڈیا برسوں آنسو بہاتا رہے گا۔
دوسری طرف مصری صدر نے بھی اینٹونی بلینکن کی درخواست کے باوجود حماس اور فلسطینیوں کی مذمت کرنے سے نہ صرف صاف انکار کر دیا بلکہ رفاہ کراسنگ کھولنے کو بھی غزہ میں امدادی سامان پہنچانے سے مشروط کر دیا۔ دونوں خبریں سامنے آنے پر امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں زبردست کمی جبکہ اسکے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ اور دیگر کرنسیز میں بحالی کی لہر ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
ٹیکنیکی اعتبار سے برطانوی پاؤنڈ اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 سے نیچے ہے جو کہ ابھی بھی اوور سولڈ آیریا خو ظاہر کر رہا ہے۔ اس بیئرش ٹرینڈ لائن کا اختتامی پوائنٹ 1.2050 ہے۔
امریکی ڈالر کو 1.2200 کا نفسیاتی ہدف عبور کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ اس اعتبار سے بھی اہم ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ اور 50SMA بھی ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1.2185 , 1.2150 اور 1.2130 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2210 , 1.2230 اور 1.2260 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ 1.2300 اور اوپر کے لیولز عبور کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔