شیل پاکستان لمیٹڈ کی فروخت کیلئے مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا .

برطانوی کمپنی Bricks overseas holdings اور سعودی آرامکو متوقع خریداروں میں شامل 

شیل پاکستان لمیٹڈ  کو خریدنے کیلئے برطانوی کمپنی Bricks overseas holdings  کی جانب سے 77 فیصد شیئرز  خریدنے میں مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا ہے .  یہ شیئرز ابھی  Shell Global کی ملکیت ہے .

شیل پاکستان لمیٹڈ کی فروخت کے لئے مذاکرات کا آغاز .

پاکستانی میڈیا کے مطابق   برطانوی سرمایہ کاری کمپنی ایک  نے اس سلسلے میں پاکستان نجکاری کمیشن کے ساتھ رابطہ کیا ہے .  واضح رہے کے رواں سال کے آغاز پر Shell گلوبل نے پاکستان سے اپنی تمام تر سرمایہ کاری نکالنے کا اعلان کیا تھا .

برطانوی کمپنی  ذرائع توانائی کے تینوں شعبوں کروڈ آئل  اور گیس کی ایکسپلوریشن ، اس کی مارکیٹنگ  اور لاجسٹکس سپورٹ ذیلی کمپنیوں  کی مالک ہے، وہ تیار مصنوعات Harvest Energy  کے  نام سے فروخت کرتی ہے، جو ایس پی ایل کے زیر انتظام مقامی ویلیو چین کا حصہ ہے۔

قبل ازیں، جون کے وسط میں پیٹرولیم کے شعبے سے وابستہ شیل پاکستان نے کہا تھا کہ پیرنٹ شیل پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں اپنے تمام  شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

مارکیٹ میں اس وقت ایک حصص کی قیمت 161 روپے 27 پیسے ہے، اس طرح پیٹرولیم کمپنی کے غیر ملکی اسپانسر کے تمام شیئرز کی قیمت تقریباً 26 ارب 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔

جولائی میں  پاک ریفائنری لمیٹڈ  اور Airlink communication  نے بھی مشترکہ طور پر شیل پاکستان لمیٹڈ کے شیئرز  خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، حال ہی میں امریکی نشریاتی ادارے  بلومبرگ نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ  کہ دنیا میں  تیل کی سب سے بڑی سعودی کمپنی آرامکو بھی شیل میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے .

مارکیٹ کا ردعمل.

نجکاری کمیشن کی طرف سے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں SHELL کی شیئرز والے میں مندی ریکارڈ کی گئی . دن کے اختتام پر یہ 3 روپے کمی کے ساتھ 158 روپے پر بند ہوا . مجموعی طور پر اس میں 12 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا .

شیل پاکستان لمیٹڈ کی فروخت کیلئے مذاکرات کا آغاز کر دیا گیا .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button