Shell Petroleum کا پاکستان میں اپنے شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ

شیل پاکستان معمول کے مطابق کام جاری رکھے گی

Shell Petroleum نے پاکستان میں اپنے شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ سیکٹر میں رجسٹرڈ Shell Pakistan کی بین الاقوامی انتظامی کمپنی شیل پیٹرولیئم کو پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ دیگر مسائل کی وجہ سے خسارے کا سامنا تھا۔

Shell Petroleum کے اس فیصلے کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟۔

شیل پاکستان کی Parent Company جسے Shell International کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے برصغیر پاک و ہند میں تقسیم سے پہلے اپنے دفاتر اور پیٹرول پمپس قائم کئے تھے۔ پاکستان میں اسکی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا خود پاکستان۔ یہی وجہ ہے کہ اس برطانوی ملٹی نیشنل کمپنی کا پاکستانی آئل سیکٹر میں 40 فیصد حصہ ہے۔ اس فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

شیل پیٹرولیئم کی پاکستان میں موجودگی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے ایک سرٹیفکیٹ کی حثیت رکھتی ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے IMF سے ملنے والے فنڈز اگرچہ پاکستان کے معاشی مسائل کا براہ راست حل نہیں ہیں۔ لیکن وہ معاشی امداد کیلئے ایک سرٹیفکیٹ کی حثیت رکھتا ہے اور کئی دیگر دوست ممالک بغیر کسی گارنٹی کے جنوبی ایشیائی ملک کو قرض دے دیتے ہیں۔ اسی طرح شیل پاکستان کے ساتھ پیرنٹ کمپنی کا نام منسلک ہونا بین الاقوامی ڈونر اور سرمایہ کاروں کیلئے ایک خاموش پیغام تھا کہ یہاں کاروبار کیلئے سازگار ماحول موجود ہے۔

کیا یہ فیصلہ اچانک کیا گیا ہے ؟

پاکستان گذشتہ سال حکومت کی تحریک عدم اعتماد کے ذریعے تبدیلی کے بعد سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔ اس کے نتیجے میں زرمبادلہ کی کمی کی شکار معیشت منفی منظرنامہ پیش کر رہی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی طرف سے معاشی امداد کی معطلی سے ملک پر ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اس سے پہلے ٹیلی نار پاکستان بھی پاکستان میں اپنا کاروبار ختم کر چکی ہے۔ ایسے میں شیل انٹرنیشنل کا انخلاء اسکے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کیلئے اچھا شگون نہیں ہو گا۔

شیل پاکستان کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نوٹیفیکیشن

شیل پاکستان کی طرف سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں جاری کئے جانیوالے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ Shell Pakistan Limited کے 14 جون یعنی آج ہونیوالے اجلاس میں اسکی بین الاقوامی پیرنٹ کمپنی Shell Petroleum کے پاکستان میں اپنے شیئرز فروخت کرنے کے متعلق ارادے سے آگاہ کیا گیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ شیل پیٹرولیئم اپنے کتنے شیئرز فروخت کرے گی۔ نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے اس فیصلے کے کوئی بھی اثرات شیل پاکستان پر مرتب نہیں ہوں گے اور وہ معمول کے مطابق ملک میں کام جاری رکھے گی۔

Shell Petroleum

نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیئرز کی مجوزہ فروخت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے شفاف طریقے سے عمل میں لائی جائے گی اور اسکا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔ کمپنی نے رواں سال ملک میں اپنے کاروبار کو وسعت دی ہے ۔ 31 نئے ریٹیل اسٹیشنز، 28 جنریشن اور متعدد Select Outlets کا آغاز کیا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

شیل پیٹرولیئم کے اس نوٹیفکیشن کے بعد اسکی اسٹاک ویلیو 6 روپے 22 پیسے اضافے کے ساتھ 89 روپے 17 پیسے پر آ گیا۔ جبکہ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 7.50 فیصد مستحکم ہوئی ہے۔

Shell Pakistan

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button