شیل گلوبل کی معاشی رپورٹ جاری۔ پہلے کوارٹر کے دوران ریکارڈ منافع

شیل گلوبل کی معاشی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق برطانوی آئل کمپنی نے سال کے پہلے کوارٹر میں ریکارڈ منافع حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ کمپنی نے ایسے حالات میں بہترین ریونیو حاصل کیا ہے جبکہ عالمی سطح پر فوسل فیولز کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

شیل گلوبل کے معاشی نتائج کا جائزہ

اختتام ہفتہ پر کئے جانیوالے اعلان کے بعد شیل مضبوط ترین مالیاتی نتائج کی حامل دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ سعودی عرب کی آرامکو (Aramco) 2 سو ارب ڈالرز ریونیو کے ساتھ 2023ء کے پہلے کوارٹر میں دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ FTSE100 اور Nasdaq میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن میں گذشتہ کوارٹر میں 9.6 بلیئن ڈالرز کا منافع یورپ میں توانائی کے سنگین بحران کے باوجود انتہائی شاندار قرار دیئے جا رہے ہیں۔ جو کہ گذشتہ کوارٹر کی نسبت 5.7 فیصد زیادہ تھی۔

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی تیل کی رسد میں آنیوالی کمی اور یورپی ممالک میں بھاری ٹیکسز عائد ہونے کی وجہ سے اسے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتے کے روز کمپنی کے دنیا پھر میں پھیلے ہوئے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی ورچوول اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں Financial Audit Report کی منظوری دی گئی۔

 

شیل کے چیف ایگزیکٹو وائل ساون نے شیئر ہولڈرز کیلئے مجموعی طور پر 2 ارب ڈالرز Dividend اور بونس شیئرز جاری کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں کے انتظامیہ اور شیئرز ہولڈرز کو آڈٹ رپورٹ جاری ہونے ہر مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ کمپنی مستقبل میں بھی اسی گروتھ ریٹ کا تسلسل جاری رکھے گی۔ شیل نے اپنی سب سے بڑی حریف کمپنی برٹش پیٹرولیئم سے زیادہ بہترین نتائج دیئے ہیں جس کا ریونیو 5 ارب ڈالرز رہا۔

آئل کمپنیوں پر کم ہوتی قیمتوں کے اثرات کیوں مرتب نہیں ہو رہے ؟

گذشتہ ایک ماہ کے دوران عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل اور نیچرل گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تاہم آئل کمپنیوں کا یہ ریکارڈ منافع گذشتہ کوارٹر کا ہے۔ اس کے علاوہ ایک بڑی وجہ کم قیمتوں ہر خریدے گئے آئل کا بڑا اسٹاک بھی ہے جسے یہ کمپنیاں مہنگے داموں مارکیٹ میں فروخت کر رہی ہیں۔ اختتام ہفتہ پر امریکی کمپنی ایگزون (AXON) نے بھی اپنے معاشی نتائج جاری کئے جن کے مطابق اسکا کوارٹرلی ریونیو 11.4 بلیئن رہا۔

عالمی اسٹاکس پر متوقع اثرات

مثبت معاشی رپورٹس جاری ہونے سے عالمی مارکیٹس میں انرجی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں تیزی کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button