Swiss Trade Balance Report جاری ، USDCHF میں مندی.

ستمبر 2023ء میں سرپلس 6.32 ارب فرانک رہا۔

Swiss Trade Balance Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد USDCHF میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

Swiss Trade Balance Report کی تفصیلات۔

وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2023ء میں ٹریڈ سرپلس 6.32 ارب فرانک رہا۔ معاشی ماہرین 4.05 ارب کی توقع کر رہے تھے۔ بتاتے چلیں کہ اگست میں یہ ریڈنگ 4.05 بلیئن آیا تھا ، تاہم نظرثانی شدہ سرپلس 3.81 ارب ڈالرز رہی تھی۔

اعداد و شمار ملکی معیشت کے بارے میں کیا نشاندہی کر رہے ہیں ؟

ڈیٹا توقعات سے انتہائی مثبت رہا ہے۔ جو کہ گذشتہ ماہ کے دوران بھرپور تجارتی سرگرمیوں اور معیشت کی بحالی کو ظاہر کر رہا ہے۔ بین الاقوامی ٹریڈ میں ایکسپورٹس اگست کی نسبت 18.4 فیصد بڑھی ہیں ۔ جبکہ خام مال کی درآمدات (Imports) میں 7.9 فیصد زیادہ رہی۔

اس سے صنعتی پیداواری عمل میں تیزی بھی نظر آ رہی ہے۔ سوئس گھڑیوں کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 32 جبکہ سالانہ شرح میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔ علاوہ ازیں گولڈ ایکسپورٹس 4 فیصد بڑھی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تمام فگرز انتہائی حوصلہ افزاء اور یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالے عالمی معاشی بحران کی شدت میں کمی کی علامت ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس جون میں سوئٹزرلینڈ نے روس سے گولڈ کی درآمدات بند کر دی تھیں جس سے جیولری کی صنعت شدید متاثر ہوئی تھی۔ تاہم اگست میں انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر میں گراوٹ دیکھی گئی۔ جو کہ 0.9000 کی نفسیاتی سطح سے نیچے اپنی گینز کھو رہا ہے۔

Swiss Trade Balance Report جاری ، USDCHF میں مندی.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button