کروڈ آئل میں گراوٹ ، وینیزویلا پر عائد پابندیوں میں نرمی۔

امریکہ کےساتھ ڈیل کے بعد جنوبی امریکی ملک پیداوار میں 20 لاکھ بیرلز یومیہ کا اضافہ کرنے کے لئے تیار۔

کروڈ آئل کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وینزویلا پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد تین روز جاری آئل کی ریلی میں وقفہ آیا ہے۔

کروڈ آئل کی قیمتوں میں کمی کی وجوہات۔

سعودی عرب کی زیر سرہرستی تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم OPEC کی طرف سے پیداوار میں کمی اور مشرق وسطی کے غیر یقینی حالات میں امریکہ نے جنوبی امریکی ملک وینزویلا پر عائد پابندیوں میں نرمی کر دی ۔ جس کے بعد رسد مستحکم ہونے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈیل کے نتیجے میں 2003ء سے وینیزویلیئن آئل کی محدود پیداوار کے معاہدے کو کینسل کر دیا گیا ہے۔

کیا عرب ممالک کی طرف سے پیداوار بند کئے جانے پر وینیزویلا آئل کی کمی پوری کر پائے گا۔ ؟

سعودی عرب روس کے بعد دنیا میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ جو کہ روزانہ 10.94 ملیئن بیرل پیدا کرتا ہے۔ جبکہ اگر عراق ، کویت ، قطر ، اومان ، مصر اور بحرین کو بھی شامل کر لیا جائے تو ان کی مجموعی پیداوار 31.8 ملیئن بیرلز بنتی ہے۔ جو کہ عالمی رسد کا 38 فیصد بنتا ہے۔

خیال رہے کہ ساری دنیا میں کروڈ آئل کی یومیہ پیداوار 80.70 ملیئن بیرلز ہے۔ عرب ممالک کے ساتھ اگر روس بھی سپلائی بند کر دے تو اوپیک پلس فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں کیونکہ روسی پیداوار 20 ملیئن بیرلز یومیہ ہے۔

اس طرح روس اور خلیجی ممالک سے آئل پروڈکشن بند ہونے کی صورت میں 75 فیصد قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ جس سے دنیا توانائی کے ایک بڑے بحران میں مبتلا ہو کر کساد بازاری (Recession) کی طرف جا سکتی ہے۔

جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا۔ وینزویلا روس اور سعودی عرب کے بعد دنیا میں تیل پیدا کرنیوالا تیسرا بڑا ملک ہے۔ 2003ء میں ہوگشاویز کے دور حکومت میں امریکہ اور مغربی اتحاد کی طرف سے عائد ہونیوالی پابندیوں سے پہلے اسکی یومیہ پیداوار 25 لاکھ بیرلز یومیہ تھی۔ لیکن اسوقت یہ محض 23 ہزار بیرل خام تیل عالمی مارکیٹس کو سپلائی کر رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ساتھ ڈیل کے بعد اگر یہ 25 لاکھ بیرلز روزانہ بھی پیدا کرنا شروع کر دے تب بھی عرب ممالک اور روس کے بائیکاٹ کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

یورپی سیشنز کے دوران WTI آئل 86 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ چار گھنٹوں کے دوران اسکی قدر میں 1 ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔

کروڈ آئل میں گراوٹ ، وینیزویلا پر عائد پابندیوں میں نرمی۔

برطانوی برینٹ آئل بھی 1 ڈالر کمی کے ساتھ 90 ڈالرز فی بیرل کی سطح ہر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button