یورپی اسٹاکس میں مندی ، جیروم پاول کی تقریر اور سرمایہ کاروں کا محتاط انداز.
واضح سمت نہ ہونے اور والیوم کی کمی کے سبب تمام ٹریڈنگ اثاثوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے
یورپی اسٹاکس میں منفی رجحان نظر آ رہا ہے .فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کی تقریر اور Geo Political تنازعات کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . .غزہ میں ہونیوالی بمباری اور عرب و اسلامی دنیا کے شدید رد عمل سے جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے .
امریکی فیڈرل ریزرو کی غیر واضح پالیسی.
آج امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول ایک نجی تقریب میں خطاب کریں گے . انکی تقریر سے نومبر کی مانیٹری پالیسی کے بارے میں سگنلز ملنے کا امکان ہے . انکی تقریر کے انتظار میں ٹریڈرز نئی پوزیشنز لینے سے گریز کر رہے ہیں. اگرچہ FOMC کی گزشتہ میٹنگ میں Rate Hike Program معطل کر دیا گیا تھا . تاہم رواں سال میں ایک بار پالیسی ریٹس بڑھائے جانے کا امکان موجود ہے .
عالمی تنازعات یورپی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں .؟
مشرق وسطیٰ میں عرب اسرائیل جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال میں مارکیٹ پلیئرز دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہیں. تاہم واضح سمت نہ ہونے اور والیوم کی کمی کے سبب تمام ٹریڈنگ اثاثوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے . یہی صورتحال اسٹاکس کے ساتھ بھی پیش آ رہی ہے .
غزہ کی صورتحال اور عالمی طاقتوں کا کردار .
غزہ میں گزشتہ دس دن سے جاری بمباری ایک نئے انسانی ، معاشی اور معاشرتی المیے کو جنم دے رہی ہے . امریکہ اور یورپ مکمل طور پر اسرائیل کو سپورٹ دے رہے ہیں . جس کے بعد صیہونی افواج غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے نئے ریکارڈز قائم کر رہی ہیں .
فلسطینی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہسپتال پر بمباری کے نتیجے میں 500 سے زیادہ افراد جان بحق ہو گئے ہیں جبکہ شدید زخمیوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہے . اسرائیلی حکومت نے واقعے سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں تباہی حماس کے راکٹ حملے سے ہوئی ہے .
انسانیت سوز واقعے کے بعد فلسطینی صدر محمود عبّاس ، اردن کے شاہ عبدللہ اور دیگر عرب راہنماؤں نے امریکی صدر جو بائڈن کے ساتھ طے شدہ ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں، جو صیہونی ریاست کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آج تل ابیب پہنچے اور انہوں نے بھی نتن یاہو کی طرح ہسپتال میں ہونیوالی تباہی کا ملبہ حماس پر ہی ڈال دیا ہے .
ایرانی مداخلت کا خطرہ.
ادھر ایرانی سپریم راہنما آیت الله الی الخامنائی نے خبردار کیا ہے کہ ارض مقدس پر ہونے والی وحشیانہ کاروایئوں کا بدلہ لیا جائے گا.
گزشتہ روز ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کو فلسطین پر حملوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے دھمکی دی ہے کہ کہ آئندہ چند گھنٹوں میں اگر غزہ پر حملے‘ نہ رُکے تو اسرائیل کے خلاف پیشگی کارروائی کی جا سکتی ہے
وائٹ ہاؤس کی طرف سےمنگل کے روز جاری کئے جانیوالے تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں پائیدار جنگ بندی کی حمائت کرتا ہے تاہم انہوں نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کی. بیان میں ایران کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی حملے کی پشت پناہی نہ کرے .
مارکیٹس کا ردعمل.
FTSE100 میں منفی رجحان جاری ہے۔ برطانوی بینچ مارک انڈیکس 87 پوائنٹس کمی کے ساتھ 7500 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7490 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 36 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
Dax30 میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 40 پوائنٹس کی کمی سے 15054 کی سطح پر منفی سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 4کروڑ 6 لاکھ ہے۔
یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی یہی صورتحال جاری ہے۔ کمپوزیٹ انڈیکس398 پوائنٹس گراوٹ کے ساتھ 27737 پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 26 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .
سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں 231 ، HEX میں 152 جبکہ Euronext میں 5 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔