AUDUSD میں مندی ، فیڈرل ریزرو اور عالمی تنازعات کے اثرات

AUDUSD میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . گزشتہ روز امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول کی تقریر اور مشرق وسطیٰ میں جاری حماس اسرائیل جنگ میں وسعت کے خطرے سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . عالمی مارکیٹس بغیر سمت کے ٹریڈ کرتی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں .

امریکی فیڈرل ریزرو  کے بیانات اور غیر واضح مانیٹری پالیسی.

گزشتہ روز امریکی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے نومبر میٹنگ کے فیصلوں کو معاشی رپورٹس کے ساتھ مشروط کر دیا . انہوں نے Consumer Price Index میں حالیہ عرصے کے دوران کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند تو قرار دیا لیکن اسے فی الوقت مقرر کردہ ہدف سے اوپر کہا . ان کے اس بیان سے مارکیٹ پلیئرز کوئی نتیجہ اخذ کرنے سے قاصر رہے .یہ وجہ ہے کہ سرمایہ کار ایسے تمام اثاثوں میں سرمایہ کاری سے گریز کر رہے ہیں جن میں رسک موجود ہے .

مشرق وسطیٰ کے حالات AUDUSD پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں . ؟

مشرق وسطیٰ میں عرب اسرائیل جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . لمحہ بہ لمحہ تبدیل ہوتی ہوئی صورتحال میں ٹریڈرز  دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہیں . جس کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر حاصل کر رہا ہے . تاہم واضح سمت نہ ہونے کے سبب تمام ٹریڈنگ اثاثوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے . یہی صورتحال AUDUSD کے ساتھ بھی پیش آ رہی ہے .گزشتہ روز  ایشیائی سیشنز کے دوران بمندی کا رجحان  امریکی مارکیٹس کھلنے پر بھی جاری رہا .  مجموعی منظرنامہ بھی منفی سمت اختیار کر گیا. .

امریکی صدر کا تازہ ترین بیان ، موقف میں لچک.

دورہ اسرائیل سے واپسی پر اپنے خطاب میں امریکی صدر جو بائڈن نے اپنے خطاب میں اسرائیل اور فلسطین دونوں جگہوں پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے . انہوں نے تسلیم کیا کہ پرامن زندگی گزارنا فلسطینیوں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا کہ اسرایلیوں کا . سیاسی ماہرین ان کے موقف میں تبدیلی کو  عالمی سطح پر ہونیوالی شدید تنقید کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں .

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس صرف اسرائیل کے حق دفاع کی بات کر رہا تھا . ان کے بیانات سے سپر پاور کے فریق بنانے کی بجائے  ثالثی کا تاثر ابھر رہا ہے جس کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر کو حاصل ہوا ہے . 

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلوی ڈالر اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے موجود ہے  جبکہ اسکا ریلٹیو اسٹرینتھ انڈیکس بھی وسطی نقطے کے قریب اوور سولڈ ایریا کو ظاہر کر رہا ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں .

AUDUSD میں مندی ، فیڈرل ریزرو اور عالمی تنازعات کے اثرات

اسکے سپورٹ لیولز 0.6305 ، 0.6285 اور 0.6260 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6325 ، 0.6360  اور 0.6380 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے بلش زون میں داخل ہو جائیگا .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button