ایشیائی اسٹاکس میں مندی ، مشرق وسطیٰ تنازعہ میں وسعت اور چین ،امریکہ بیانات.

کاروباری ہفتے کے پہلے روز معاشی سرگرمیوں  کے آغاز پر  سرمایہ کاروں کا محتاط انداز سامنے آیا

ایشیائی اسٹاکس میں مندی کا رجحان نظر آ رہا ہے . جسکی بنیادی وجوہات مشرق وسطیٰ تنازعہ میں وسعت اور چین ،امریکہ بیانات ہیں . شنگھائی انتظامیہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگ پر پیٹرول نہ چھڑکے اور خطے کے امن کو برباد نہ کرے .

ایشیائی اسٹاکس پر اثر انداز ہونے والے عوامل.

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایشیائی اسٹاکس میں معاشی سرگرمیوں  کے آغاز پر  سرمایہ کاروں کا محتاط انداز سامنے آیا . لبنان ، شام اور ویسٹ بینک پر اسرائیلی حملے ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے مزید تین ہزار امریکی فوجیوں کی اسرائیل میں تعیناتی کے اعلان اور چین و روس کے شدید ردعمل سے مارکیٹس رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے .

چینی وزارت اطلاعات نے ایران اور لبنان کو دی جانیوالی امریکی اور اسرائیلی دھمکیوں کا سخت الفاظ میں جواب دیا. ہنگامی پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کی ترجمان  خبردار کیا ہے کہ بائڈن انتظامیہ جلتی ہوئی آگ پر پیٹرول نہ چھڑکے ، کیونکہ اگر جنگ وسعت اختیار کر گئی تو یہ کسی کے مفاد میں نہیں ہو گئی ، مزید براں اسکے معاشی اثرات ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں .

مارکیٹس میں والیوم کی کمی.

اختتام ہفتہ پر اسرائیلی فورسز نے شام ، لبنان اور ویسٹ بینک پر میزائل حملے کئے . جس کے بعد ایران اور جنوبی لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب الله کی طرف سے شدید ردعمل کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . دریں اثنا امریکی حکام  نے انتباہ جاری کیا ہے کہ خلیج میں امریکی مفادات اور شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے ، اس کے لئے انھیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے.  . ان اطلاعات کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں .

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید امریکی فوجیوں کو اسرائیل روانہ کیا جا سکتا ہے ان اطلاعات پر آنیوالے چینی وزارت خارجہ کے رد عمل سے مارکیٹ میں رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے .جس سے مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم دکھائی دے رہا ہے . 

ایشیائی مارکیٹس کی صورتحال .

Nikkei225 میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے . انڈیکس 224 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 31034 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے. جبکہ مارکیٹ میں معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے ہی فروخت کا سلسلہ ریکارڈ کیا گیا ہے . .

ایشیائی اسٹاکس میں مندی ، مشرق وسطیٰ تنازعہ میں وسعت اور چین ،امریکہ بیانات

Hangseng میں آج مسلسل دوسرے ہفتے کے آغاز پر  بھی شدید مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . انڈیکس 123 پوائنٹس کمی کے ساتھ 17172 پر ٹریڈ کر رہا ہے. اسکی رینج 17118 سے 17309 کے درمیان ہے. جبکہ مارکیٹ میں اسوقت تک 1 ارب 98 کروڑ شیئرز کا لیں دیں ہو چکا ہے .

HangSeng

دیگر ایشیائی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو Straight Times index میں ملے جلے رجحان کے ساتھ 9 پوائنٹس   اور Shanghai composite  میں 23 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے . ادھر Taiwan Weighted Index میں 431 کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد انڈیکس 16295 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button