Bitcoin Price میں شدید مندی ، MT Gox سے سرمائے کا انخلا وسعت اختیار کر گیا.

BTC sheds 1.2% , sold out 140000 coins since early Asian House today. uncertainty continues

Bitcoin Price میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے . جس کی وجہ MT Gox سے سرمائے کے انخلا کا وسعت اختیار کر جانا ہے .

Crypto Wallets سے نامعلوم ایڈریسز پر منتقل ہونے والے Bitcoins کا مجموعی حجم 9 ارب ڈالرز سے زائد بنتا ہے . بڑے پیمانے پر فروخت سے آج Crypto Currencies منفی منظرنامہ اختیار کر گئی ہیں.

معاشی ماہرین کے مطابق اگرچہ یہ ٹرانزیکشنز مشکوک قرار دی جا رہی ہیں . تاہم ممکنہ طور پر یہ 2014 میں Default کر جانے والی The Largest Bitcoin Exchange in the World کے سابقہ Account Holders کو سیٹیل کرنے کیلئے بھی ہو سکتی ہیں . جس کے لئے US Federal Court نے گزشتہ ماہ احکامات جاری کئے تھے.

MT Gox سے سرمائے کا انخلا کیوں ہو رہا ہے . اور اسکے Bitcoin Price پر کیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں؟

MT Gox دنیا کی سب سے بڑی اور ابتدا میں قائم ہونے والی Bitcoin Exchange تھی . بعد ازاں 2014 کے Digital Wallets Scandal کے نتیجے میں اس سے Capital Outflow اس حد تک ہوا کہ دنیا کا انتہائی قابل اعتبار Crypto Platform دیوالیہ ہو گیا.

ایک عشرے سے US Federal Court میں چلنے والے مقدمے کے بعد بالاخر اپریل 2024 میں عدالت نے MT Gox انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے تمام  Account Holders کی رقوم واپس لوٹائے کیونکہ بدنیتی پر مبنی اس خود ساختہ Bankruptcy  کو قبول نہیں کیا جا سکتا.

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس فیصلے کے وقت Bitcoin تاریخ کی بلند ترین سطح 74 ہزار ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا. تاہم آج صبح سے شروع ہونے والی Suspicious Transactions سے Crypto Market Cap میں 1 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور Bitcoin Investing Trend تبدیل ہو گیا.

رقوم کی منتقلی کیلئے ہونے والی بڑی ٹرانزیکشنز.

Bitinfocharts کے مطابق آج صبح شروع ہونے والی اس Wallet Activity سے Single Bitcoin Wallet میں ایک لاکھ 40 ہزار Bitcoins منتقل کئے گئے ہیں . اگرچہ اس امر کی تصدیق نہیں کی جا سکی.

تاہم Galaxy کے Head of Research الیکس تھورن کا کہنا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں یہ تمام Crypto Transactions ایک طویل عرصے سے انتظار کرتے ہوئے Wallet Holders کو ادائیگی کے لئے کی گئی ہوں گی اور Crypto Outflows عارضی ثابت ہونگے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ Crypto Mania جاری رہے گا ، جس سے آنیوالے دنوں میں Bitcoin آسمان کی نئی بلندیوں کو چھوتا ہوا دیکھا جا سکے گا.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج صبح سے بننے والے Bitcoin Selling Trend کے نتیجے میں یہ 3 ہزار ڈالرز سے زائد کی قدر کھو چکا ہے . 67300 تک آنے کے بعد اس وقت یہ 68 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی سطح دوبارہ عبور کرنے میں کامیاب ہوا ہے . تاہم اسکا مجموعی منظر نامہ منفی ہے .

Bitcoin Price میں شدید مندی ، MT Gox سے سرمائے کا انخلا وسعت اختیار کر گیا.
Bitcoin Price

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button