امریکی اسٹاکس میں معاشی سرگرمیوں کا ملا جلا اختتام ، عرب اسرائیل تنازعے کے اثرات.

وائٹ ہاؤس کے مطابق ابھی حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے لئے حالات سازگار نہیں ہیں. 

امریکی اسٹاکس میں معاشی سرگرمیوں کا اختتام ملے جلے انداز میں ہوا ہے . عرب اسرائیل تنازعے کے وسعت اختیار کر جانے کے بعد گلوبل اسٹاکس کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں.  اور ٹریڈنگ والیوم میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے . گزشتہ روز شروع ہونے والی حزب الله اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں آج بھی جاری ہیں. ادھر ایران نے دھمکی دی ہے کہ آبنائے ہرمز سے عالمی مارکیٹس کو تیل و گیس کی سپلائی معطل کرنے کا آپشن زیر غور ہے .

امریکہ و اسرائیل کا سیز فائر سے انکار اور جنوبی لبنان میں جھڑپیں امریکی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہے ہیں .؟

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ حماس کی طرف سے سیز فائر کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا ہے . اور غزہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کو بائڈن انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے . انہوں نے بتایا کہ مزید امریکی افواج مشرق وسطیٰ روانہ کی جا رہی ہیں . جان کربی نے ایران اور خطے کے دیگر ممالک کو خبردار کیا کہ وہ معاملے میں مداخلت نہ کریں . انہوں نے اسرائیل کے حق دفاع کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا .

ادھر ایران نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پر زمینی حملہ کیا گیا تو نہ صرف حالات امریکہ و مغرب کے قابو سے باہر ہو جائیں گے بلکہ صیہونی ریاست کا وجود ختم ہو سکتا ہے . ملک کے روحانی راہنما اور سپریم کمانڈر آیت الله علی الخمنائی نے تہران میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطینی مسلمان محفوظ نہیں تو آبائے ہرمز سے یورپ کو تیل و گیس کی سپلائی کیسے جاری رکھی جا سکتی ہے . بتاتے چلیں کہ اس سے قبل بھی ایرانی حکام تواتر کے ساتھ یہ لاجسٹک روٹ بند کرنے کا کہتے رہے ہیں .

آبنائے ہرمز کیا ہے اور اس کے زریعے توانائی کی عالمی رسد کو کیسے کاٹا جا سکتا ہے .؟

مشرق وسطیٰ کا خطہ دنیا میں تیل کی مجموعی سپلائی کے تقریباً ایک تہائی حصے کو کنٹرول کرتا ہے، اور عالمی سپلائی کا تقریباً 20 فیصد تیل آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے۔ یہ وہ سمندری راستہ ہے جس کے ذریعے بحر ہند اور خلیج فارس یورپی سمندروں سے ملتے ہیں . اسکا بڑا حصّہ ایرانی حدود میں آتا ہے . اگر اسے بند کر دیا گیا تو  یورپ کو خلیجی تیل و گیس برآمد کرنا ناممکن ہو جائیگا

مشرق وسطیٰ کے خطے کے ممالک میں سے صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے پاس آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر خلیج سے یورپی ممالک کو خام تیل کی ترسیل کے لیے پائپ لائنیں دستیاب ہیں۔

مارکیٹس کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا . کمپوزٹ انڈیکس شدید گراوٹ کے ساتھ 190 پوائنٹس کی کمی  سے  32936 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 32892 سے 33234 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 34 کروڑ 54 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

امریکی اسٹاکس میں معاشی سرگرمیوں کا ملا جلا اختتام ، عرب اسرائیل تنازعے کے اثرات.

دوسری طرف Nasdaq میں صورتحال قدرے بہتر  رہی  .معاشی سرگرمیاں  34 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 13018 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 12848 جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 86 کروڑ 18 لاکھ رہا.

S&P500 میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا .  . انڈیکس7 پوائنٹس  کمی  سے 4217 پر بند ہوا.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button