EURUSD کی ملے جلے انداز میں ٹریڈ ، مشرق وسطی میں جنگ پھیلنے کا خطرہ.

یورو 1.0500 سے اوپر معتدل گینز حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

EURUSD ملے جلے انداز کے ساتھ ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔ امریکی سیشنز کے دوران سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کی وجہ سے بحالی کا مومینٹم برقرار نہیں رہ سکا۔

EURUSD پر اثر انداز ہونے والے عوامل.

عالمی مارکیٹس میں عرب اسرائیل تنازعے کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ آج اسرائیل نے اپنے تجفظ کیلئے تمام عرب ممالک کو بھرہور جنگ کی دھمکی دی ہے۔ ادھر ایرانی حمائت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں حماس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

جبکہ ایران صدر ابراہیم رئیسی ، ترک صدر طیب اردگان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونیوالے رابطوں میں غزہ کی مظلوم شہری آبادی کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا۔ تینوں لیڈروں نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ فلسطینی عوام کی دنیا کے ہر فورم پر اخلاقی اور سفارتی حمائت جاری رکھی جائے گی۔

دوسری طرف اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ ٹومر بار نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ پانچ روز کے دوران غزہ شہر پر 9 ہزار سے زائد بم پھینکے گئے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تک کاروائی جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ انکا یہ بیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کے دورے اور پریس کانفرنس کے بعد سامنے آیا۔ جنگ کے وسعت اختیار کرنے کا خطرہ مارکیٹ موڈ کو محتاط کئے ہوئے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یورو سمیت تمام ٹریڈنگ اثاثے بغیر سمت کے ٹریڈ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

امریکی معاشی ڈیٹا کے اثرات۔

گذشتہ ہفتے جاری ہونیوالی US CPI Report میں Headline Inflation کی سالانہ سطح 3.7 فیصد رہی۔ U.S Beurau Of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار میں Core CPI بھی توقعات کو مات دیتے ہوئے 4.1 فیصد پر آ گئی۔ توقعات سے زیادہ کنزیومر پرائس انڈیکس فیڈرل ریزرو کو Rate Hike Program جاری رکھنے کا جواز فراہم کر سکتا ہے۔ یہ بھی ایسا محرک ہے جو یورو کی Demand پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے یورو 100SMA اور Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ سے نیچے ہے۔ جبکہ 4 گھنٹوں کے چارٹ پر اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی وسطی پوائنٹ کے قریب ہے۔ ، دونوں ہی بیئرش جھکاؤ اور ارتکاز کو ظاہر کر رہے ہیں۔

EURUSD کی ملے جلے انداز میں ٹریڈ ، مشرق وسطی میں جنگ پھیلنے کا خطرہ.

اوپر کی طرف پیشقدمی کی صورت میں یورو کا ریکوری مومینٹم 1.0570 عبور کرنے کے بعد تیز ہو سکتا ہے کیونکہ یہاں پر اسکی اہم موونگ ایوریجز اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ جس کی وجہ سے سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو جائیں گے۔ جبکہ 1.0500 بریک ہونے پر یہ بیئرش ریگریشن چینل اختیار کر لے گا جس کا اختتامی پوائنٹ 1.0320 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button