German Retail Sales Report ریلیز ، یورو اور Dax30 میں ملا جلا رجحان۔
ستمبر 2023ء کے دوران ریٹیلنگ انڈسٹری کا منظرنامہ منفی رہا۔
German Retail Sales Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد یورو اور Dax30 میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔
German Retail Sales کی تفصیلات۔
جرمن محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023ء میں ریٹیل سیلز کی ریڈنگ منفی 0.8 فیصد رہی یعنی اشیائے ضروریہ کی فروخت کم رہی۔ واضح رہے کہ معاشی ماہرین 0.5 فیصد اضافے کی توقع کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ اگست کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ منفی 1.2 فیصد آئی تھی۔
اس طرح مسلسل چوتھے ماہ انڈسٹری کا حجم نہ صرف تخمینوں سے کم رہا بلکہ معیشت کے مجموعی منفی منظرنامے کی عکاسی بھی کر رہا ہے۔ بتاتے چلیں کہ یوکرائن جنگ کے بعد آنیوالے عالمی معاشی بحران سے جرمن معیشت سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
مارکیٹ کی صورتحال۔
رپورٹ پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھتے ہوئے 1.0600 کا دفاع کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری طرف Dax30 میں بھی یہی صورتحال جاری ہے۔ انڈیکس 84 پوائنٹس اوپر 14804 پر ٹریذ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔