کرسٹوفر مارک لکسن نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب ، NZDUSD اور NZX میں تیزی.
14 اکتوبر سے پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال نئے سیاسی اتحاد سے اختتام پذیر ہوئی
کرسٹوفر مارک لکسن نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب کر لئے گئے ہیں . جس کے بعد NZDUSD اور NZX میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اس طرح 14 اکتوبر سے پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال نئے سیاسی اتحاد سے اختتام پذیر ہوئی ہوئی ہے جس کا ملک بھر میں خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور معاشی اعشاریوںپر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں .
کرسٹوفر مارک لکسن کا تعارف.
نیوزی لینڈ نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے دائیں بازو کے 53 سالہ کرسٹوفر مارک لکسن ملک کی انتہائی کامیاب بزنس مین اور امیر ترین شخصیت ہیں . وہ 2020 میں پہلی بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے . کورونا کی عالمی وبا اور یوکرین پر روسی حملے کے بعد وہ سابق وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن کی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے رہے ہیں .
یونیورسٹی آف کنٹبری سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد انہوں نے ملٹی نیشنل کمپنی یونی لیور میں ملازمت اختیار کی . وہ 2013 میں اس کی کینیڈین شاخ کے چیف ایگزیکٹو بنے ، یہ انکے پروفیشنل کیریئر کا نقطہ عروج تھا . 2016 میں وطن واپسی کے بعد انہوں نے ریٹیل اسٹورز چین کا آغاز کیا اور اس سے اگلے سال یعنی 2017 میں نیوزی لینڈ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی . 2021 سے وہ قائد حزب اختلاف کا کردار ادا کر رہے ہیں .
نیوزی لینڈ میں جاری سیاسی عدم استحکام.
14 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات میں کوئی بھی سیاسی پارٹی فیصلہ کن اکثریت حاصل نہ کر سکی یوں ملک ایک بڑے بحران کا شکار تھا . بتاتے چلیں کہ نیشنل پارٹی 122 میں سے 48 سیٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی . لگ بھگ دو ہفتوں تک جاری رہنے والی سیاسی کشمکش کے بعد فرسٹ پارٹی نے گزشتہ روز مارک لکسن کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا . آج پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں انھیں بطور وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا .
وہ ایسے وقت میں اقتدار سنبھال رہے ہیں جبکہ ملک میں افراط زر 4 اور گروتھ ریٹ 7 فیصد کے قریب ہے . تاہم کیوی معیشت کے لئے سب سے بڑا چیلنج برآمدات میں ہونے والی کمی اور چینی معیشت کی سست روی ہیں ، جو کہ ملک کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے . نیوزی لینڈ ڈالر کی 80 فیصد طلب چینی مارکیٹس سے ہے پیدا ہوتی ہے .
سیاسی اختلافات کے باوجود لکسن سابق خاتون وزرائے اعظم بالخصوص جسنڈا آرڈرن کی سیاسی بصیرت کے معترف ہیں . آج پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کے آرڈرن اس صدی کی سب سے بہترین شخصیت ہیں جنہوں نے بدترین عالمی بحرانوں میں ملک کو ان سے بچائے رکھا .
مارکیٹ کی صورتحال.
سیاسی صورتحال بہتر ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا جا رہا ہے . جو کہ ایشیائی سیشنز کے دوران 0.5900 کی نفسیاتی سطح عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے .
دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے . بینچ مارک NZ50 آج 74 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 11118 پر آ گیا ہے . جبکہ مارکیٹ میں 1 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔