German Trade Balance Report جاری کی دی گئی.EURUSD میں تیزی.
جرمن محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں ٹریڈ بیلنس 16.5 ارب یورو رہا۔
German Trade Balance Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد یورو کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے .
German Trade Balance Report کی تفصیلات۔
جرمن محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء میں ٹریڈ بیلنس 16.5 ارب یورو رہا۔ واضح رہے کہ معاشی ماہرین اتنی ہے توقع کر رہے تھے. اگر اس کا تقابلہ ستمبر کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ اس سے قدرے بہتر 16.6فیصد آئی تھی۔
اس طرح مسلسل دوسرے ماہ ٹریڈ انڈسٹری کا حجم تخمینوں کے مطابق رہا اور معیشت کے مجموعی مثبت منظرنامے کی عکاسی بھی کر رہا ہے۔ بتاتے چلیں کہ یوکرائن جنگ کے بعد آنیوالے عالمی معاشی بحران سے جرمن معیشت سب سے زیادہ متاثر ہوئی اور ملک میں گزشتہ کی ماہ سے معاشی ایمرجنسی نافذ ہے .
مثبت معاشی رپورٹ لیکن برآمدی حجم میں کمی .
اگرچہ اعداد و شمار حوصلہ افزاء ہیں تاہم اس کا سب سے منفی پہلو برآمدی حجم میں 2.5 فیصد کمی ہے . دوسری طرف درآمدات بھی 1.7 فیصد کم ہوئی ہیں . جن میں سب سے زیادہ کمی صنعتی خام مال میں ہوئی ہے . جس سے Industrial Production میں کمی آنے کا اندیشہ ہے . یہی وہ محرک ہے جو آنیوالے دنوں میں Growth Rate میں کمی کا سبب بن سکتا ہے .
رپورٹ پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) مثبت انداز میں ٹریڈ جاری رکھتے ہوئے 1.0600 سے اوپر آ گیا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔