GBPUSD کی قدر میں مندی ، Andrew Bailey کی تقریر اور US Dollar Index میں بحالی.
Speech from Governor BOE failed to inspire Pound to Dollar buyers during European Sessions.
GBPUSD کی قدر میں مندی نظر آ رہی ہے ، جس کی بنیادی وجوہات Andrew Bailey کی تقریر اور US Dollar Index میں بحالی کی لہر ہے ، جو کہ Middle East میں قیام امن کی کوششوں کے بعد سے ریکارڈ کی جا رہی ہے .
Andrew Bailey کی تقریر GBPUSD پر کیسے اثر انداز ہوئی.؟
Bank of England کے گورنر نے کہا کہ Policy Tightening Cycle معطل یا بند نہیں کیا گیا . بلکہ British Economy کو سہارا دینے کیلئے اس بار Interest rate میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی . وہ Role of Central Banks in Financial Crisis کے موضوع پر لندن میں منعقد سیمینار سے خطاب کر رہے تھے
Governor Bailey نے کہا کہ پالیسی ساز کمیٹی نے CPI Report کے تشویشناک اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ حقائق Rate Hike Program جاری رکھنے کا مطالبہ کر رہے تھے تا کہ Inflation کو کنٹرول کیا جا سکے .
انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی عوامل ایسے ہیں جن کی وجہ سے Cash Rate میں اضافے کی حد مقرر کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کے مطابق ریٹس بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اور سخت Monetary Policy کا نفاذ اسوقت تک جاری رہے گا جب تک Headline Inflation مقررہ اہداف تک کنٹرول نہ کر لی جائے۔
اپنے خطاب میں Monetary Policy پر فوکس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نومبر میٹنگ کے دوران ریٹس نہ بڑھانا متفقہ فیصلہ تھا جو کہ Growth Rate کو مستحکم رکھنے کے لئے کیا گیا . . انکا کہنا تھا کہ Interest Rate بڑھانا ترجیح نہیں بلکہ معاشی حالات کے مطابق ضرورت ہے . اسوقت British Economy گزشتہ دو عشروں کی بدترین Recession کا سامنا کر رہی ہے .
انکی تقریر سے Policy Rates پر کوئی واضح اشارہ نہ ملنے کی وجہ سے British Pound سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر سکا اور اس میں فروخت کا رجحان نوٹ کیا جا رہا ہے .
Interest Rate کا دارومدار معاشی صورتحال پر ہوتا ہے؟
BOE کے گورنر نے کہا کہ یہاں سوال یہ نہیں ہے کہ Policy Tightening Cycle معطل کیا جا رہا ہے یا جاری رہ سکتا ہے۔ بلکہ لمحہ بہ لمحہ کئے جانیوالے فیصلے معاشی صورتحال ، Liquidity Pressure اور Labor Market کے حالات پر منحصر ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ Central Banks کے پاس لامحدود آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ تاہم ان میں سے کسے منتخب کیا جاتا ہے اس کا دارومدار معاشی رپورٹس پر ہوتا ہے۔Governor BOE نے یقین دلایا کہ وہ Consumer Price Index اور Growth Rate ، دونوں کو ہی کنٹرول کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
تکنیکی جائزہ.
GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر60 کے قریب آ گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں کمزور bullish momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے جس سے قیمتیں محدود رینج میں رہنے کی توقع ہے . . British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے, جسے عبور کرنے پر Bullish Bias وسعت اختیار کر سکتا ہے .
نیچے کی طرف 1.2230 فوری سپورٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جس سے نیچے 1.2200 کی نفسیاتی سطح ہے .جس کے بریک ہونے پر یش 200SMS سے نیچے آ جائیگا ۔ یہاں پر بننے والا پریشر اسے Bearish Regression channel کی طرف دھکیل دے گا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔