UK CPI Report ریلیز ، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی ۔

ستمبر 2023ء میں Headline Inflation توقعات سے زیادہ رہی۔

UK CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

UK CPI Report کی تفصیلات۔

برطانوی دفتر برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار میں Headline Inflation کی سطح 6.7 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین اس سے قبل 6.6 فیصد کی توقع کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کنزیومر پرائس انڈیکس 6.5 فیصد رہا تھا۔

UK CPI Report ریلیز ، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی ۔

اگر Core Inflation پر نظر ڈالیں تو اسکی ریڈنگ 6.1 فیصد آئی ہے۔ سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 6.2 فیصد تھی۔ ماہانہ بنیادوں پر افراط زر میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ 0.4 فیصد کی توقع تھی۔ اس طرح رپورٹ میں افراط زر توقعات کو مات دیتے ہوئے دوبارہ تین ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ایشیائی سیشنز میں بحالی کے بعد یورپی مارکیٹس کے آغاز پر برطانوی ٹریڈنگ اثاثہ 0.02 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 1.2180 پر آ گیا ہے۔ قدر میں ریکوری کی ایک اور بڑی وجہ امریکی ڈالر کا دفاعی انداز اختیار کرنا بھی ہے۔

UK CPI Report ریلیز ، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button