UK CPI Report ریلیز ، GBPUSD میں مندی , FTSE100 میں تیزی۔
اگست 2023ء میں کنزیومر ہرائس انڈیکس توقعات سے کم رہا۔
UK CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد GBPUSD میں مندی جبکہ FTSE100 میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
UK CPI Report کی تفصیلات۔
برطانوی دفتر برائے شماریات کی جاری کردہ رہورٹ میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) 6.7 فیصد رہا۔ جبکہ معاشی ماہرین 7.0 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ خیال ریے کہ جولائی میں Headline Inflation کی سطح 6.8 فیصد رہی تھی۔
حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی ریڈنگ اس مرتبہ 6.2 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 6.8 فیصد کی توقع تھی۔ اگر اس کا تقابلہ سابقہ رہورٹ سے کریں تو جولائی میں یہ 6.9 فیصد رہی تھی۔ اس طرح ڈیٹا کے تمام پہلو توقعات سے زیادہ مثبت رہے ہیں۔ جو کہ برطانوی معیشت کی بحالی اور کساد بازاری (Recession) کے اثرات میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے۔
کیا یہ رپورٹ BOE Monetary Policy پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔؟
بینک آف انگلینڈ (BOE) رواں ہفتے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنیوالا ہے۔ اس بار یہ فیصلہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ Rate Hike Program کا مستقبل بھی متعین کیا جائے گا۔ کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ مرکزی بینک کا Headline Inflation کی پیمائش کیلئے فیورٹ گیج ہے۔ توقع سے کم ریڈنگ یقینی طور پر رواں ہفتے شرح سود (Interest Rate) میں 25 بنیادی پوائنٹس کے امکانات کم کرے گی۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کی یوکرائن پر روسی حملے کے بعد برطانیہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سنگین معاشی بحران کا شکار ہوا۔ ڈیڑھ سال کے دوران چار وزرائے اعظم کو معاشی صورتحال کی وجہ سے اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔ موجودہ وزیر اعظم رشی سوناک بھی کساد بازاری (Recession) کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ان کی پیشرو لز ٹرس معاشی بحالی کا منصوبہ دینے میں ناکامی پر محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں۔
گذشتہ سال CPI کی ریڈنگ دوہرا ہندسہ عبور کر گئی تھی۔ تاہم مارچ 2023ء سے اس میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
توقع سے کم افراط زر آنے پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) میں مندی نظر آ رہی یے۔ جو کہ یورپی سیشنز کے دوران 0.15 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.2371 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد برطانوی بینچ مارک FTSE100 میں تیزی کا رجحان جاری ہے۔ انڈیکس 47 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 7700 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کرتے ہوئے 7708 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اس کی ٹریڈنگ رینج 7659 سے 7714 کے درمیان ہے۔ مارکیٹ میں افتتاحی سیشنز کے دوران ایک کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 0.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔