KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ، IMF کی طرف سے Staff Level Agreement کا اعلان .

PSX closed with positive trend, while Market Cap achieved 30 Billion Dollars.

KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آ گیا. IMF کی طرف سے Pakistan کے ساتھ Staff Level Agreement کے اعلان سے PSX میں کاروباری دن کا اختتام انتہائی مثبت انداز میں ہوا.

IMF کی طرف سے معاہدے کا اعلان اور KSE100 پر اثرات.

International Monetary Fund کی طرف سے Pakistan کے ساتھ Staff Level Agreement کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی قسط ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے  جو کہ IMF Executive Board کی منظوری کے بعد جاری کی جائیگی ،

واضح رہے کہ گزشتہ روز International Monetary Fund  کی Managing Director نے امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا  تھا کہ Pakistan کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں ، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں ہفتے کے اختتام تک ڈیل مکمل ہو جائیگے  تاہم انٹرویو کے چند گھنٹے بعد ہے IMF Pakistan Mission کے سربراہ ناتھن پورٹر نے معاہدے کا اعلان کر دیا ، یہ بھی بتاتے چلیں کہ  انکا یہ بیان  اسلام آباد میں تعنیات United Arab Emirates کے سفیر سے ملاقات اور Foreign Financing کیلئے انکی یقین دہانی حاصل کرنے کے اگلے دن سامنے آیا.

انہوں نے کیا کہ ہم چاہتے تھے کہ جنوبی ایشیائی ملک Tax Revenue کو اپنے GDP کے 15 فیصد تک وسعت دے ، تاہم حکومت پاکستان تمام کوششوں کے باوجود 9 فیصد تک ہی پہنچ پائی. جبکہ خسارہ UAE کی مدد سے پورا کرنا چاہتی ہے . اس سلسلے میں تمام تر بات چیت مکمل ہو چکی ہے اور کسی قسم کا ڈیڈ لاک موجود نہیں ہے .

Pakistan اور عالمی ادارے کے درمیان معاہدہ.

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت IMF سے 13 جولائی کو 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی تھی۔ جبکہ نومبر جائزے کے بعد 71 کروڑ ڈالرز کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ Standby Arrangements  کے تحت ہونیوالے اس معاہدے کے تحت 9 ماہ کے اس پروگرام میں پاکستان کو مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ملیں گے۔ پروگرام جاری رہنے کی صورت میں دوسرا جائزہ فروری میں ہو گا۔ اس شیڈول سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا .

8 ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد رواں برس جولائی میں طے پانیوالے اس معاہدے کی شرائط خاصی سخت تھیں۔ جن میں بجلی، گیس اور پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسز میں اضافہ ، خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی Privatization اور Tax System کی شفافیت شامل تھے۔ ان میں سے زیادہ تر نکات پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ جبکہ Pakistan International Airlines سمیت زیادہ تر حکومتی تحویل کے اداروں کی Privatization کا عمل National commission کے تحت جاری ہے۔

PSX کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 716 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 57 ہزار کا نفسیاتی ہدف عبور کرتے ہوئے 57397 پر آ گیا ہے ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 56531 سے 57549 کے درمیان رہی.

KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ، IMF کی طرف سے Staff Level Agreement کا اعلان .
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 218 پوائنٹس کی تیزی  سے 19219 پر بند ہوا  . اسکی کم ترین سطح 18927 رہی.

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button