KSE100 میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ، Foreign Investment اور Interest Rate میں کمی کا امکان

Ongoing Bullish Trend comes amid country's improved economic indicators and IMF agreement

KSE100 میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، Foreign Investment اور Interest Rate میں کمی کے امکان سے PSX میں تیزی کا مومینٹم جاری ہے . دریں اثنا IMF Executive Board کی طرف سے Staff Level Agreement کی منظوری کے امکان سے بھی Capital Market پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں.

KSE100 تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر لیکن وجوہات کیا ہیں.؟

گزشتہ تین ماہ کے دوران KSE100 میں 13 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے ، تاہم اسکے اثرات مخصوص سیکٹرز پر ہی  دکھائی دے رہی ہیں. جن میں Auto Mobile اور Cement Sector کے علاوہ Oil and Gas Exploration Sector شامل ہیں . دراصل حالیہ عرصے میں حکومت کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات سے ملک کے Financial Indicators میں بہتری آئی ہے اور ایک طویل عرصے سے سائیڈ لائن سرمایہ کار کی ٹریڈنگ فلور پر واپسی ہوئی ہے .

واضح رہے کہ Open Market میں امریکی ڈالر 337 اور Interbank میں 310 روپے پر آ جانے کے بعد حوالہ ہنڈی اور Black Market  کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پاکستانی روپے کی طلب (Demand) میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔ ملکی کرنسی کی قدر مضبوط ہونے سے Capital Market پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے Financial Indicators مثبت منظرنامہ پیش کر رہے ہیں۔ اس دوران Market Cap میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے .

Foreign Remittances میں اضافہ۔

حوالہ ہنڈی اور Dollar کی اسمگلنگ بند ہونے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجے جانیوالی Remittances  میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ SBP کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر  2023ء میں ترسیلات زر 70 کروڑ ڈالرز کے قریب رہیں جبکہ ستمبر 2023ء کے دوران یہ محض 40 کروڑ ڈالرز تھیں۔ اس طرح Foreign Exchange Reserves  بھی مستحکم ہوئے ہیں ۔ جن کے اثرات Pakistan Stock Exchange  پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔

سرکاری اداروں کی Privatization مثبت توقعات.

خسارے میں چلنے والے تمام حکومتی اداروں کی Privatization کیلئے Gulf countries کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں مثبت پیش رفت سے بھی Share Bazar میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ان اداروںکی Shares value  میں اضافہ ہوا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 701 پوائنٹس تیزی کے ساتھ  58899 پر آ گیا ہے ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 58246 سے 58920 کے درمیان رہی.

KSE100 میں 700 پوائنٹس کا اضافہ ، Foreign Investment اور Interest Rate میں کمی کا امکان
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 187 پوائنٹس کی تیزی  سے 19562 پر بند ہوا  . اسکی کم ترین سطح 19376 رہی.

KSE30
KSE30

آج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 66 کروڑ 92 لاکھ شیئرز کا لیں دیں ہوا ، جن کا کی مالیت 25 ارب روپے سے زیادہ رہی .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button