HBL کی Share Value میں تیزی ، Mutual Funds میں سرمایہ کاری اور Macro Economic Reforms
Premium Commercial Bank closed the Business Day on 109 after 2020 . Financial Results lifted the Stock value.
HBLنے آج معاشی سرگرمیوں کا اختتام انتہائی مثبت انداز میں کیا . میوچل فنڈز میں ہونیوالی سرمایہ کاری اور Macro Economic Reforms کے عمل سے Banking اور Energy Sector اسٹاکس پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں . جن سے ایڈوانٹیج حاصل کرنے والوں میں Habib Bank Limited بھی شامل ہے . اسکے علاوہ اسکے Financial Results بھی تیزی کی ایک بڑی وجہ ہے . آج HBL تین سال کے بعد 109 کی سطح پر آ گیا ہے .
HBL کا تعارف
Habib Bank Limited پاکستان کے Commercial Banking Sector میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ بطور Financial Company نہ صرف Pakistan بلکہ International Level پر بھی اپنی پہچان رکھتا ہے۔HBL بنیادی طور پر Agha Khan Fund For Economic Development کا حصہ ہے۔
اپنے قیام کے ساتھ ہی یہ Pakistan Stock Exchange کے Commercial Banks Sector میں رجسٹرڈ ہوا۔ HBL کا بنیادی سرمایہ 9 کروڑ 67 لاکھ روپے ہے۔ جبکہ KSE100 میں اسکا Paidup Capital اسوقت 1 ارب 46 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے جن میں سے Free Floats شیئرز کی تعداد 7 کروڑ 33 لاکھ شیئرز ہے یعنی مجموعی شیئرز کا 50 فیصد آزادانہ ٹریڈ کے لئے دستیاب ہیں۔ جس سے اسکی بنیادی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اسکے معاشی سال کا اختتام ہر سال دسمبر میں ہوتا ہے۔ PSX میں HBL نہ صرف KSE100 بلکہ KSE30 اور Future Market کے علاوہ Mutual Funds میں بھی امتیازی حثیت رکھتا ہے۔ اسطرح یہ Holding Stock اور Intra Day دونوں طرح کی ٹریڈ میں سرگرم اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔ HBL کافی حد تک PSX کے مومینٹم سے آزاد ہو کر ٹریڈ کرنے والے Stocks میں شامل ہو چکا ہے۔
گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 65 روپے 10 پیسے سے 128 روپے کے درمیان رہی ہے۔ گذشتہ تین ہفتوں سے اس میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور متاثر کن شیئر والیوم دکھائی دے رہا ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج HBL میں ٹریڈنگ کا آغاز 102 روپے 25 پیسے سے ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 102 روپے 10 پیسے تھی ۔ اسکا آج کا محور 109 روپے کا نفسیاتی مارک رہا ۔ اس سطح پر اس میں 5 ملیئن سے زائد شیئرز کی خریداری ہوئی۔ آج یہ اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ایک نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے .
موجودہ سطح سے اوپر اسکا پہلا نفسیاتی ہدف 110.00 کا نفسیاتی مارک ہے . جبکہ پہلی مزاحمتی حد 100.20 ہے جس کے بعد 110.80 اور 111.20 بالترتیب دوسری اور تیسری مزاحمتی حدیں ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 108.80, 108.20 اور 107.80 ہیں۔
اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا بہترین موقع ظاہر کر رہے ہیں۔ Holding کے ساتھ اس میں 30 سے 40 روپے اور انٹراڈے میں 2 سے 3 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 52 فیصد Bullish اور 38 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف 200 روپے ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔