PSX میں تیزی ، بینکنگ اور آئل سیکٹر اسٹاکس میں خریداری.

میکرو اکنامک اصلاحات کے معاشی اعشاریوں پر مثبت اثرات

PSX میں کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان پر ہوا۔ دن کے آغاز سے ہی بینکنگ اور آئل سیکٹر اسٹاکس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ جس سے مارکیٹ کا مجموعی منظرنامہ بھی مثبت ہو گیا۔

PSX کی کارکردگی پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔

عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) کے ساتھ معاہدے کے بعد پاکستان میکرو اکنامک اصلاحات کے دور سے گذر رہا ہے۔ تاہم اسکے مثبت اثرات معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوئے ہیں۔ بالخصوص گیس اینڈ آئل سیکٹر کے گردشی قرضے ختم کرنے کے لئے اپنائی جانیوالی پالیسیوں کے نتیجے میں سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی ٹریڈنگ فلور پر بھرپور انداز میں واپسی ہوئی ہے۔ اسکے علاوہ خلیجی ممالک کی طرف سے میوچل اور ائکوئیٹئز فنڈز میں خریداری بھی تیزی کی اس لہر کو موبلائز کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر KSE100 انڈیکس 6 سال بعد 49 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ اس طرح MSI Global Index میں یہ بھی ایک ریکارڈ ہے کہ ایک ماہ میں بینچ مارک نے 8 ہزار پوائنٹس یعنی 25 فیصد مارکیٹ کیپٹیلائزیشن حاصل کی۔

سیاسی صورتحال کے اثرات۔

انتخابات کے حوالے سے صورتحال غیر واضح ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری ہونیوالے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ الیکٹورل عمل میں کئی ماہ کی تاخیر ہو گی۔ تاہم پرامن انداز میں نگران سیٹ اپ کا قیام ان حالات میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ جسے مارکیٹ پلیئرز نے مثبت انداز میں لیا ہے۔

حالانکہ اس سے قبل جنوبی ایشیائی ملک جب بھی ایسے ٹرانزیشنل دور سے گذرا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی جاتی رہی۔ مثال کے طور پر 2013ء میں راجہ پرویز اشرف کی حکومت ختم ہونے پر ایک ہی دن میں انڈیکس 7 ہزار پوائنٹس گرا تھا۔ جس کے بعد PSX میں خودکار نظام رائج کیا گیا تھا جس کے تحت 1 فیصد تک مندی پر معاشی سرگرمیاں ایک گھنٹے کیلئے معطل ہو جاتی ہیں۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے باوجود مارکیٹ معمول کے مطابق پرفارم کر رہی ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

آج KSE100 میں دن کا اختتام 332 پوائنٹس کی تیزی سے 47750 پر ہوا۔ اس کی بلند ترین سطح 47994 رہی۔

PSX میں تیزی ، بینکنگ اور آئل سیکٹر اسٹاکس میں خریداری

دوسری طرف KSE30 میں بھی معاشی سرگرمیاں 152 پوائنٹس اوپر 17 ہزار کہ نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 17006 پر اختتام پذیر ہوئیں۔ انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 16900 سے 17095 کے درمیان رہی۔

PSX میں تیزی ، بینکنگ اور آئل سیکٹر اسٹاکس میں خریداری

کیپٹیل مارکیٹ میں مجموعی طور پر 25 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 12 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button