Silver Price چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر, Fed Interest Rate میں کمی کے امکانات اور Chinese Growth Rate

The Metal is trading near 26 Dollars during Asian Sessions, US Bonds Yields declined

Silver Price چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں . Asian Sessions کے دوران نقرئی دھات 26 ڈالرز فی اونس کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے ، Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول کی طرف سے جون 2024 سے FOMC Monetary Policy میں مرحلہ وار نرمی کے بیان سے 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields آج 4 فیصد پر آ گئی ہیں . جس کے بعد Silver اور دیگر Commodities کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا . جبکہ Chinese Growth Rate Forecast میں اضافے سے بھی Silver میں بڑے پیمانے پر خرید داری دیکھی جا رہی ہے .

Federal Reserve کے بیانات اور  Silver Price پر اثرات.؟

اختتام ہفتہ پر Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے اپنی تقریر میں جون 2024 سے FOMC Monetary Policy میں مرحلہ وار نرمی کا امکان ظاہر کیا ہے ، جس کے بعد US Dollar کی طلب میں شدید کمی واقع ہوئی. جبکہ Silver سمیت تمام Commodities میں زبردست تیری ریکارڈ کی گئی .

واضح رہے کہ 19 ماہ جاری رہنے والے Rate Hike Program کے دوران Fed نے 13 بار Terminal Rates میں اضافہ کیا جبکہ European Central Bank اور Bank of England سمیت طاقتور ممالک نے بھی Policy Rates میں اضافے کا تسلسل جاری رکھا . یہ بھی بتاتے چلیں کہ Policy Tightening Cycle کا آغاز اپریل 2022 میں Ukraine پر روسی حملے کے بعد آنیوالے Global Financial Crisis کے بعد ہوا ، جس میں Euro Zone کو Russian Natural Gas کی سپلائی بند کے جانے سے دنیا بھر میں رسد کا عدم توازن پیدا ہوا .

علاوہ ازیں اس حملے کے نتیجے میں Russia پر United States اور اسکے اتحادی ممالک کی طرف سے سخت اقتصادی پابندیاں عاید کر دی گئی تھیں جس کے بعد China اور BRICS ممالک کے Central Banks نے اپنے Foreign Currency Reserves کو ڈالر کی بجائے  Precious Metals میں تبدیل کرنا شروع کر دیا تھا جس کی سب سے بڑی وجہ ایک نئی Cold War کا خدشہ تھا . اس دوران Silver اور Gold کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح تک جا پہنچیں . 

Chinese Growth Rate Forecast میں اضافہ

Multinational معاشی تحقیقاتی ادارے Goldman Sachs نے 2024 میں  Chinese Growth Rate Forecast میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے ، اس رپورٹ کی بنیاد حالیہ معاشی رپورٹس پر رکھی گئی ہے . اس رپورٹ کے بعد Silver کی طلب میں اضافہ ہوا.

China دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور Silver سمیت تمام دھاتوں کا سب سے بڑا خرید دار ہے . جو کہ ہر سال 315 بلین ڈالرز کی نقرئی دھات درامد کرتا ہے ، جسے Jewlery اور Electronics سمیت مختلف صنعتوں میں استمعال کرتا ہے ، واضح رہے کہ Silver کا دوسسرا بڑا درامد کنندہ United States ہے. جس کی طلب China سے نصف ہے . اسی وجہ سے چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیاں اس دھات پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں

تکنیکی تجزیہ .

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی 20SMA  سمیت تمام موونگ ایوریجز سے  اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 25.00 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لی ہے .European Session  کے دوران Silver کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطےسے اوپر  ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver Price چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر, Fed Interest Rate میں کمی کے امکانات اور Chinese Growth Rate
Silver

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button