KSE100 نئی بلند ترین سطح 63 ہزار سے اوپر ، ADB کی طرف سے Pakistan کیلئے 65 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری .

Market Cap for PSX reached 32 billion Dollars first time after 2017

KSE100 نئی بلند ترین سطح 63 ہزار سے اوپر آ گیا ہے ، اس طرح Financial Indicators میں بہتری کا سفر مسلسل تیسرے ماہ میں داخل ہو گیا ہے . آج انڈیکس میں 600 سے زاید پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . جس کی بنیادی وجہ ADB کی طرف سے سے Pakistan کیلئے 65 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری ہے . 

ADB کی طرف سے معاشی امداد کی منظوری KSE100 پر کیسے اثر انداز ہوئی.؟

Asian Development Bank کی جانب سے منظور کی جانیوالی یہ امداد ایشیائی ملک میں Development Projects کے لئے استمعال کی جائیگی . تاہم بادی النظر میں اس سے State Bank of Pakistan کے Foreign Exchange Reserves بھی مستحکم ہوں گے. یوں Pakistani Rupees کی قدر میں بھی بہتری آنے کے امکانات ہیں . اس کے علاوہ Pakistan حالیہ عرصے کے دوران معاشی بحران پر بھی قابو پانے کی کوشش کرتا رہا ہے اور وسیع تر Economic Reforms کا عمل بھی جاری ہے .

جاری کئے جانے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس امداد کا مقصد حکومت پاکستان کو Socio Economic Reforms اور Infrastructure میں ترقی کے لئے مدد مہیا کرنا ہے تا کہ مالیاتی بحران پر قابو پایا جا سکے .

Finance Division کی طرف سے ECP کو GENERAL Elections کے لئے Funds کا اجرا .

ملک میں General Elections کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے گزشتہ روز  ایک اہم پیشرفت سامنے آئی  جب Finance Division کی طرف سے Election Commission of Pakistan کو Supreme Court کو 17.4 بلین روپے جاری کر دئیے گئے . واضح رہے کہ اس سلسلے میں  وزارت خزانہ ماضی میں عدالت عظمیٰ کے واضح احکامات کے باوجود پس و پیش  سے کام لیتی رہی ہے . تاہم گزشتہ ماہ 8 فروری 2024 کی تاریخ مقرر کئے جانے کے بعد سے لے کر اب تک مجموعی طور پر RS 29b جاری کئے جا چکے ہیں . 

رواں سال مارچ میں Finance Division نے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا تھا کہ ملک میں معاشی بحران کے باعث 65 ارب روپے کے فنڈز کا اجرا ممکن نہیں ہے . اس معاملے کے خوش اسلوبی سے حل ہونے کا ملک کے تمام کاروباری حلقوں کی طرف خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور اسکے مثبت اثرات Capital Markets پر بھی مرتب ہوے ہیں

PSX کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 661 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 63617 پر آ گیا  ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 63188 سے 63649 کے درمیان رہی. دن کے ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 63 ہزار کو پہلی بار عبور کیا جبکہ اسکا Market Cap چھ سال کے بعد 32 ارب ڈالرز پر پہنچ گیا .

KSE100 نئی بلند ترین سطح 63 ہزار سے اوپر ، ADB کی طرف سے Pakistan کیلئے 65 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری .
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 209 پوائنٹس کی تیزی  سے 21213 پر آ گیا ہے . اسکی کم ترین سطح 21091 رہی.

KSE30
KSE30

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button